لیہ(صبح پا کستان )ٹریفک پولیس ضلع لیہ کی ٹریفک قوانین و حادثات سے بچاؤ کیلئے 10روزہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ،ٹریفک چوک پر آگاہی کیمپ لگا ساؤنڈ پر ٹریفک قوانین سے آگاہی،عوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے آگاہی مہم کے دران عوام کو موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت اور گاڑی چلانے کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے کے فوائد بارے بتایا گیا،اس موقع پر ٹریفک پولیس اہلکار شاہد گورمانی نے کہا کہ ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کی عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے اور لوگوں کو سیٹ بیلٹ باندھ کر گاڑی چلانے ،ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے کے فوائد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے بتایا جارہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ کر ڈرائیونگ کرنے سے ایکسیڈنٹ کے دوران جانی نقصان کم ہو جاتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں تو ہیڈ انجری سے بچا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ سڑک کی دائیں لین صرف تیز رفتارگاڑیوں یا اوورٹیک کرنے والی گاڑیوں کیلئے ہوتی ہے مال برداراورسست رفتار گاڑیاں سڑک کے بائیں جانب چلانی چاہیے۔