چوک اعظم ( صبح پا کستان)شہر میں منشیات فروشی کا سدِباب نہ ہو سکا ۔شہر بھر میں سرِ عام منشیات فروخت کی جانے لگی ،پولیس اور سیاست دان سرپرست ۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم شہر میں چرس ،افیون ،ہیروئن اور دیگر نشہ آور اشیاء دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں ۔شہریوں نسیم اقبال ،اقتدار علی ،آفتاب احمد ،امانت علی اور دیگر نے بتایا کہ شہر کے مختلف وارڈوں میں منشیات کے اڈے کھلے ہوئے ہیں جن کے بارے مقامی پولیس بخوبی آگاہ ہے اور پولیس اہل کار اور کچھ سیاسی افراد ان کی پشت پناہی کرتے ہیں۔جسکی وجہ سے منشیات فروش دھڑلے سے منشیات فروخت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان اڈوں سے منشیات لیکر بے گنا ہ لوگوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں ۔انہوں نے آئی جی پنجاب ۔آرپی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








