کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا فاریسٹ فیملی پارک فتح پور ضلعی انتظا میہ کی تو جہ کا منتظر
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان)فاریسٹ فیملی پارک فتح پور میں سہولیات ناپید،بچوں کے جھولے ،سلائڈنگ،سی سا،وغیرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،چڑیا گھر میں غیر ملکی پرندے وجانور نایاب ،آنے ولی فیملیز و بچوں کو مایوسی کا سامنا ،انتظامیہ خاموش ،مقامی نمائندے اور انجمن تاجران ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے میں مصروف، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،
تفصیل کے مطابق سابقہ دور اقتدار میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے فاریسٹ فیملی پارک فتح پور میں آنے والی فیملیز بچوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے سکول و کالج ٹرپ مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ فاریسٹ فیملی پارک میں فیملیز و بچوں کو
ملنے والی سہولیات ناپید ہیں بچوں کے کھیل کو د کے لیے لگائے گئے جھولے سلائیڈ،سی سا،و دیگر انجوائے منٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کروڑوں روپے سے بنائے گئے چڑیا گھر میں غیر ملکی پرندے و جانور نہ ہونے کے برابر ہیں بلکہ اکثر جانور افزئش و نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے مر چکے ہیں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آنے والی فیملیز و بچوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا نومنتخب نمائندوں کے علاوہ مقامی انجمن تاجران نے بھی فیملی پارک کی سہولیات کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے بلکہ ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جس پر اہل علاقہ نے ارباب اختیا ر سیکرٹری فاریسٹ ڈی سی او لیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ فاریسٹ فیملی پارک فتح پور میں ہر قسمی سہولیات فراہم کیں جائیں۔