لیہ(صبح پا کستان )سابق ضلع ناظم،سابق ایم این اے،سابق ایم پی اے ملک غلام حیدر تھند نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا مسلم لیگ سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان نااہل راہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین ،صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اسحاق خان خاکوانی کی موجودگی میں کیا ملک غلام حیدر تھند پی پی 284سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے سوال پر ملک غلام حیدر تھند نے نمائندہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ برس قبل جب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک غلام حیدر تھند کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا مگر ابھی اس مقدمہ کا فیصلہ ہونا باقی تھا مگر لیگی قیادت و مسلم لیگ ن نے ساتھ دینے کی بجائے کسی اور کو پارٹی میں لیکر میرے لیئے مسلسل مشکلات پیدا کرنا شروع کردیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کے دیگر پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی طرح ترقیاتی فنڈز دینے ،ملازمتوں میں کوٹہ دینے ،حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیہ آمد پر یکسر نظر انداز کرکے سخت مایوس کیا جس کے خلاف لیگی قیادت کو اپنی شکایات تحریری زبانی طور پر کیں مگر کسی پر بھی توجہ نہ دی گئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسکی 1988 ء کی اس خدمت کو بھی آنر نہیں کیا جب میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے 4ووٹ درکار تھے تو اس وقت جب وزارتیں اور پتہ نہیں کیا کیا لیکر اپنی ہمدردیاں دے رہے تھے تو آزاد ایم پی اے لیہ ملک غلام حیدر تھند نے ایک آواز پر میاں نواز شریف کو ساتھیوں سمیت کامیاب کرایا مگر مسلم لی ن کی قیادت نے ان کی کسی خدمت کو آج تک تسلیم نہ کیا ،انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ ن انہی سے ووٹ لے جن کو نوکریاں اور فنڈز دیئے جاتے رہے ہیں ،تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ملک غلام حیدر تھند نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ان کی سی وی دیکھنے کے بعد تسلیم اور اقرار کیا کہ پی ٹی آئی لیہ میں شامل ابھی طفل مکتب ہیں جبکہ غلام حیدر تھند سیاست کے اداروں میں ایک پروفیسر کا مقام رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نئی جماعت ہے جس میں جوش وولولہ ہے میرٹ ہے اور میری شمولیت میں کسی کی سفارش کی ضرورت نہ تھی بلکہ میراٹریک ریکارڈ ہی میری سفارش تھا ۔