لیہ ( صبح پا کستان ) لیہ لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر کرپشن کا گڑھ ،سائلین خوار ، ٹاوٹ وکمشن مافیا کاراج ،لیہ لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر پر آنے والے کاشتکار صبح 4بجے آکر لائن بنا لیتے ہیں جبکہ لینڈ ریکارڈ سنٹر 8بجے کھولا جاتاہے ٹوکن ملنے کے بعد متعلقہ ایس سی او عذر بنا کرٹال دیتاہے کاشتکار مایوسی کے عالم میں جب باہر لوٹتاہے تو باہر بیٹھے ٹاوٹ مافیا کمشن لیکر کام کروا دیتے ہیں ٹاوٹ مافیا سروس سنٹر انچارج ایک دن پہلے ٹوکن لسٹ30/40فرضی ناموں سے بنا لی جاتی ہے محمد اختر جگ کونسلر ، صفدر ،محمداشرف ، نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیں آج صبح 4;30بجے سنٹر پہنچ گیااور سنٹر کھلنے پر 8نمبرٹوکن جاری کیا گیا 8نمبرکاونٹر پر شاہد ایس سی او کے پاس جب گیااس نے کہا کہ میں نے بنک سے قرضہ لینے کیلئے انتقال آڑرہن کروانا ہے تو اس نے اعتراض لگا کر پٹواری کے منشی کو ساتھ لانے کو کہا ہم کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر لیہ واجد علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے سرور س سنٹر انچارج شہزاداور شاہد ایس سی او کے خلاف کاروائی کی جائے ،سروس سنٹر انچارج محمد شہزاد نے کہا کہ ریکارڈ سنٹر پر میرٹ کے مطابق کام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ فوری کام کروانا چاہتے ہیں جبکہ ٹوکن لسٹ کے مطابق باری آنے پر کام ہوتا ہے