لیہ( صبح پا کستان) گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ضلعی ورکر کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر لیہ میں منعقد ہوا ،پروگرام کے مطابق جملہ کارکنان بروقت پہنچ چکے تھے ۔اسی اثناء میں ٹھیک11بجے مرکزی و صوبائی رہنما سردار شاکر خان مزاری کی آمد پر بھر پور استقبال کیا گیا ،بعد ازاں صوبائی رہنما نے جملہ فورم کے کارکنان کو تربیتی و تنظیمی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا ہر کارکن عملی طور پر سفیر امن بنے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ۔اس کے بعد موجودہ سیاسی حالات پر بھی مشاورت ہوئی انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جوباتیں دسمبر2012میں کہی تھیں وہ سچ ثابت ہورہی ہیں ۔بیداری شعور مہم کے نتائج قوم کو مل رہے ہیں ۔بس آپ ہر حال میں پُر امن اور متحد رہیں اور ہر تنقید کو برداشت کرتے رہیں ۔وہ دن دور نہیں جب غریب کا مقدر بدلے گا۔صوبائی رہنما نے ادارہ ہذا میں زیر تعلیم طالبعلموں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ادارہ کے ڈائریکٹر سید ساجد حسین بخاری کی شب و روز محنت سے مختصر عرصہ میں بچوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے ۔جس پر ادرہ افکار اسلامیہ کی تعمیراتی کمیٹی کو فوری طور پر حکم دیا کہ تمام تر منصوبہ جات جلد ازجلد مکمل کیئے جائیں تاکہ نئے آنے والے طلباء کو کسی قسمی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بعدازاں ضلعی صدر نے کارکنان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ جو صوبائی رہنما نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل ( DCC)کے قیام کی منظوری دی ۔تاکہ تمام مسائل کوفوری طور پر نمٹایا جائے ۔اور جملہ تنظیمات کے ذمہ داران کو کہا کہ جن علاقوں ابھی تک تنظیم نہیں ہے ۔جلد از جلد مکمل کی جائیں کیونکہ اب پاکستان عوامی تحریک عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔اس موقع پر سابق صدر عوامی تحریک شیخ نذر حسین ایڈدوکیٹ ،شیخ قمر حسین ایڈووکیٹ ،ناظم حلقہ پی پی صفدر حسین قریشی ،سٹی صدر مقبول احمد میرانی،سٹی ناظم طالب حسین سہارن،چوہدری قمر عباس دھول ،ضلعی ناظم محمد نواز قادری ،سید سجاد حسین گیلانی،حسنین رضا،مجتبیٰ ڈلو،شوکت علی شاہد،بشیر حسین ،محمد وقاص،کے علاوہ کثیر تعدا د میں کارکنان موجود تھے ۔