لیہ (صبح پا کستان )ضلع لیہ میں باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے لیے 21480درخواستیں دینے والے کاشتکاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب عملی پیش رفت ثابت ہوگی۔یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زاہد پرویز نے گندم خریداری مراکز چوبارہ ،کروڑ اور حیدر شاہ کے معائنہ کے موقع پر کہی۔اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر رانا محمداشرف اُن کے ہمراہ تھے۔اس موقع پربتایا گیا کہ باردانہ کے حصول کے لیے تحصیل کروڑ سے 12527کاشت کاروں جبکہ تحصیل چوبارہ سے 8953کاشتکاروں نے درخواستیں دیں ہیں جنہیں حکومتی پالیسی کے مطابق باردانہ جاری کیا جائے گا۔انچارج چوبارہ سنٹراشفاق کورائی نے بتایا کہ چوبارہ سنٹرپر2520کاشتکاروں نے اسی طرح انچارج کروڑ سنٹر نے بتایا کہ سنٹرپر 4369کاشتکاروں اور انچارج حیدر شاہ سنٹررانا عبدالستار نے بتایا کہ 1967کاشتکاروں نے درخواستیں باردانہ کے حصول کے لیے دی ہیں ۔اس موقع پر ڈی ایف سی نے درخواستوں کا ڈیٹاجلدمرتب کرنے کی ہدایت کی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








