لیہ (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ لیہ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات اور صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈی پی او ناصر مختار راجپوت ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ،اے ڈی سی آر امجد سلیم سرگانہ،اے ڈی سی جی محبوب احمد ،اے سی لیہ عابدکلیار،اے سی کروڑ احمد فراز اعوان،اے سی چوبارہ ارشد احمد وٹو،اے سی کوآرڈی نیشن صفات اللہ خان،ڈی ایم او مظفر مختار،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ایکسین ہائی وے محمد ارشد،ایس ڈی او بلڈنگ ،ڈی ڈی زراعت چوہدری غلام رسول،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد طارق،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ،ڈ ی ایس پی ٹریفک ،سیکورٹی آفیسر منظور خان میرانی ،انچارج سپیشل برانچ عظمت اللہ ،ڈی ڈی فنانس عرفان انجم ،سی او ایم سی لیہ محمد شفیق ،سی او ایم سی کروڑممتاز حسین کلاچی ویگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ہیلی پیڈ ،روٹس پر صفائی،روکاوٹوں کو دور کرنے اورتجاوزا ت کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں۔اسی طرح ڈی پی او ناصر مختار راجپوت نے سیکورٹی پلان ،ہیلی پیڈ روٹس اور ہسپتال میں تفویض کردہ ڈیوٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے ڈی ایچ کیومیں پتھالوجی لیب اور ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ وہیکل اور اولڈ بلاک میں جاری ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بتایا۔ایکسین واپڈا محمد نعیم سامٹیہ نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایکسپریس فیڈر کومسلسل چالو رکھنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سی ایم پنجاب کے متوقع دورہ کے لیے بہتر اور معیاری انتظامات کے لیے تمام اداروں کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔