دھوری اڈہ (ممتاز مچھرانی سے ) محکمہ جنگلات کے کرپٹ اہلکاروں نے ٹمبرمافیا سے ساز باز کر کے لاکھوں مالیت کے متعدد درخت نہروں کے کناروں سے کٹوادیئے نہریں ویران ہوگئی ان اہلکاروں نے محکمہ جنگلات کو کروڑوں کا نقصان پہنچایاگیا مکین سراپا احتجاج بن گئے اور اعلیٰ حکام سے نہروں کے کناروں لگے درختوں کو لسٹوں کے مطابق چیک کرتے ہوئے ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق چوک سرورشہید رینج عنائت بلاک پرتعینات حمیداللہ فاریسٹ گارڈ ،محمدآمین بلاک آفیسر نے عنائت نہر برجی نمبر 84رائٹ سایئڈ چکنمبر534/536ٹی ڈی اے کی حدودسے ایک ہی رات میں متعدد لاکھون مالیت کے درخت ٹمبرمافیا سے ساز باز کر کے کٹوادیئے جس سے محکمہ جنگلات کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے مقامی لوگوں محمداسلم ،محمداکبر،شہباز خان ،محمدیعقوب خان ،محمدنواز، محمدسجاد،محمدافضل، ودیگر کا کہنا ہے کہ عرصہ پچیس سال سے ایک ہی بلاک پر تعینات بلاک آفیسر محمدآمین مقامی ہونے کے ناطے ٹمبرمافیاسے گہرے مراسم ہیں جن کی مدد سے عنائت نہر،ماچھونہر،غازی مائنر،سمندرمائنر،بسنت مائنرسے سینکڑوں کی تعداد میں قیمتی درختوں کی بے دردی سے کٹائی شروع کی ہوئی ہے ان درختوں کے نشان ختم کرنے کیلئے مڈیوں پرتیزاب ڈال دیا جاتا ہے اور بعد میں نکال لی جاتی ہیں جس سے محکمہ جنگلات کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا اور اپنی جیبیں بھرلیںیعقوب خان اور شہباز خان کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے لوگ انجوائے کرنے کیلئے نہروں کے کناروں لگے درختوں کے سایہ میں آرام کرتے تھے مگربدقسمتی سے اب ان کتپ اہلکاروں نہروں کے درختوں کا صفایا کردیا ہے ان کو منع کیا جائے توالٹا شریف بے گناہ سادہ لوح لوگوں کے خلاف چھوٹے چالان کردیئے جاتے ہیں اورٹمبر مافیاسے کھلے عام کھڑے درختوں کی قیمت وصول کی جاتی ہے اگرکوئی کمپلینٹ کردے توفوری طور پر بہت ہی کم پیسوں کی رسید کاٹ کر ٹمبرمافیا کوتحفظ فراہم کیا جاتا ہے بعد میں اسی رسید پر کئی درخت دوبارہ کاٹ لیئے جاتے ہیں تاکہ ان کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ بنے ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ اہلکاروں اور ٹمبرمافیا کوبااثرشخصیات کی پشت پناہی ہے جن کے خلاف کاروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری جنگلات،چیف کنزروئٹرجنگلات ،کنزرویٹرسے مطالبہ کیا ہے کہ ان نہروں سے لسٹ کے مطابق ریکارڈ چیک کیا جائے توسینکڑوں کی تعدادمیں درخت خردبرد پائے جایءں گے ان درختوں کی لوٹی گئی رقم ان سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرواتے ہوئے ذمہ داراہلکاروں اور ٹمبرمافیاکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے