ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام کمشنر کپ انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس بوائز و گرلز مقابلے 26اپریل سے ڈیرہ سپورٹس سٹیڈیم کے جمنیزیم میں ہوں گے . دو روزہ مقابلو ں میں چاروں اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی . ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی کے مطابق ضلع ڈیرہ کی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 24اپریل کو جمنیزیم میں ہو ں گے . گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز ساڑھے دس بجے دن اور بوائز کے پانچ بجے سہ پہر ہو ں گے . مزید معلومات کیلئے دفتر سپورٹس سے رابطہ کیا جاسکتاہے .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








