(صبح پاکستان).ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن عبدالشکور نے ضلع کے مختلف منصوبوں کا معیار چیک کرنے کیلئے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا. صوبائی حلقہ پی پی 244میں سیوریج اور ٹف ٹائلز کے منصوبہ میں غیر معیاری کام اور نقائص سامنے آئے . انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا . ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک ، پل پیارے والی تاسمینہ چوک روڈ اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات جاری کیے . اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فخر بلال ، خالد گوپانگ اور دیگر افسران ہمراہ تھے . ڈائریکٹر ا نٹی کرپشن نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی . عوام نشاندہی کریں متعلقہ افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا . عوام کے پیسہ سے مفاد عامہ کے منصوبے مکمل کیے جاتے ہیں قومی سرمایہ کا ضیاع نہیں ہونے دیا جائے گا.