لیہ (صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں ابتدائی انتخابی فہرستیں ووٹ کے اندراج درستی اور تصدیق کے لیے 120ڈسپلے سنٹرز پر موجود ہیں جہاں ووٹرز فہرستوں میں اپنے ناموں کی تصدیق کررہے ہیں اور کسی قسم کی درستگی کے لیے درخواستیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں دینے کا عمل جاری ہے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال اعوان نے چوبارہ اور فتح پور کے مختلف ڈسپلے سنٹرز کے معائنہ کے موقع پر کہی۔جاوید اقبال اعوان کو ڈسپلے سنٹرز پر مامور متعلقہ عملے نے درخواستوں کی وصولی اور ووٹ کے تصدیق کے عمل کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لیے ڈسپلے سنٹرز کے بارے میں عوامی آگہی کے لیے ریڈیواور لوکل کیبل کے ذریعے تشہیر اور ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز ،میونسپلز کمیٹیز ،تحصیل و ضلع کچہری ،بس سٹینڈ ،ہسپتالوں ،دفاتر،ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنررز ،،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں نمایاں مقامات پر پینا فلیکس وبینرز آویزاں کیے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ڈسپلے سنٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کاعمل جاری ہے تاکہ مقررہ وقت میں شفاف حتمی انتخابی فہرستیں ترتیب دی جاسکیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








