لاہور (صبح پا کستان) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائی ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کو عطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا پنجاب پولیس عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن کرے اور انہیں گرفتار کرے۔ چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









