لیہ (صبح پا کستان )کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کروڑوں روپے کی لاگت سے نئے گروانڈز و سٹیڈیم کے قیام اور مختلف کھیلوں کے مقابلہ کے ذریعے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کررہی ہے اور نابیناکھلاڑیوں کے مابین کرکٹ میچ اسی سلسلے کی عملی کڑی ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے بلائنڈ ایسویسی ایشن کے تحت محکمہ سپورٹس کے تعاون سے نابیناکھلاڑیوں کے کرکٹ میچ کے اختتام پر ٹرافیاں و کیش پرائز دینے کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر نے نابیناکھلاڑیوں کے خوبصورت کھیل پر شائقین کے ساتھ ساتھ خوب داد دی اور اس طرح کے میچ کے تسلسل کے لیے صدربلائنڈ ایسویسی ایشن ضیاء الرحمان کو تعاون کا یقین دلایا۔پہلارائزنگ بلائنڈ کرکٹ میچ مظفر گڑھ ٹائیگراور لیہ لائنزکے درمیان کھیلاگیاجو مظفر گڑھ ٹائیگر نے47رنز سے جیت لیا۔اس موقع پر ڈی ایس او خواجہ سیف الرحمان،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان،اے ڈی سوشل ویلفیئرظفراقبال کھارا،سپورٹس کنسلٹنٹ مہر زاہد شاہین سمرااورشاہد بھٹی پرنسپل محمد اسلم سہو،انچارج فوڈ اتھارٹی حافظ عمران کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد موجودتھی۔بعدازا ں ڈی سی نے صدر بلائنڈ ایسویسی ایشن ضیاء الرحمان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں و کیش پرائز تقسیم کیے۔میچ کی کمنٹری ذیشان دستی نے خوبصورت اندازمیں کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔میچ میں کھلاڑی احسن 36اور حیدر نے 36سکور کرکے نمایاں رہے۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سپیشل ایجوکیشن ٹیچر عبدالباسط ڈولو نے سرانجام دیے۔فرسٹ رائزنگ بلائنڈ کرکٹ میچ ونرٹیم کے کپتان محمد سبطین تھے جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان ضیاء الرحمان تھے۔