لیہ(صبح پا کستان )ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سرائیکی خطہ کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی بیان دیکر سرائیکی خطہ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں سرائیکی خطہ کو اپر پنجاب کے برابر لانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور کی اسمبلی نے سرائیکی صوبہ کے قیام کی قرارداد منظور کرکے صوبائی اسمبلی میں بھجوادی گئی تھی ،م لیگ ن کی حکومت نے اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے سرائیکی صوبہ یا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی مخالفت کردی،انہوں نے کہا کہ اب سرائیکی خطہ کی عوام اپنا حق صوبہ کی صورت میں لینے کے علاوہ کسی بھی دوسری بات پر متفق نہیں ہوں گے ،سرائیکی خطہ کی عوام اپنا الگ ہائی کورٹ،الگ اسمبلی،الگ پبلک سروس کمشن اور الگ تمام وہ ادارے جو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے ہیں اس وقت صوبہ پنجاب کے تمام وسائل پر اپر پنجاب کے حکمران قابض ہیں این ایف سی ایوارڈ ،پنجاب فنانس ایوارڈ جس کی رقوم کی تقسیم مساویانہ اور پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو ان کے حصہ کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے لیکن جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے ان اضلاع کے حصہ کی تمام رقوم اورنچ ٹرین،جنگلا بس،لاہور کے پارکس ،اپر پنجاب کے روڈز بنانے پر لگا دیئے گئے گذشتہ ستر سالوں سے سرائیکی خطہ کی عوام اور یہاں سے منتخب ہونے والے نام نہاد عوامی نمائندے صرف اپنے حالات بدلنے پر متفق ہوجاتے ہیں جنوبی پنجاب کی عوام کے حصہ میں محرومی کے علاوہ کچھ نہیں آتا،جنوبی پنجاب کے حصہ کا تمام کا تمام بجٹ اپر پنجاب پر لگایا جارہا ہے اب کچھ اراکین اسمبلی نے جنوبی پنجاب کے خطہ کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر صوبہ جنوبی پنجاب کے نام سے اپنی تحریک کا اعلان کیا ہے ہم ان لوگوں کو اپر پنجاب کے ظلم وستم سے بیدار ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں ان لوگوں نے سرائیکی خطہ کی آواز اٹھا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیئے جانے والے ویژن کے ساتھ اپنی آواز شامل کی ہے چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں بلاول ہاؤس کا اجراء کرکے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اب جنوبی پنجاب صوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنا کر رہے گی