• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاک فوج کا حلقہ بندیوں اور الیکشن میں کوئی کردار نہیں .میجر جنرل آصف غفور

webmaster by webmaster
اپریل 4, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاک فوج کا حلقہ بندیوں اور الیکشن میں کوئی کردار نہیں .میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پارلیمان سپریم ہے، ملک میں جمہوریت چلتی رہنی چاہیئے،پاک فوج کا حلقہ بندیوں اور الیکشن میں کوئی کردار نہیں ہے،کسی بھی ترمیم کو لانا اس پر نظر ثانی کرنا یہ پارلیمان کی صوابدید ہے ،18ویں ترمیم اور صوبوں کو اختیارات دینے ہیں ،اس سے اچھی کوئی بات نہیں ،اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے اختیار میں بہتری کے لئے کیپسٹی بلڈنگ ہونی چاہئے تو بالکل ہونی چاہئے ،باجوہ ڈکٹرائن سے متعلق کوئی دستاویز تحریری شکل میں جاری نہیں کی ۔
نجی ٹی وی چینل ’’آج نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ سپاٹ لائٹ ‘‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بطور پاکستانی چاہتا ہوں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں ، ہم نے آج تک اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کوئی تحریری دستاویزات جاری نہیں کی ، صرف ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کی تھی ،اگر پارلیمنٹ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کوئی ترمیم لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا کام ہے ،صوبوں کے حوالے سے بہتری لانے کے لئے کام تو پارلیمان کو ہی کرنا ہے ،18ویں ترمیم اور صوبوں کو اختیارات دینے ہیں تواس سے اچھی کوئی بات نہیں ،اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے اختیار میں بہتری کے لئے کیپسٹی بلڈنگ پر کام کرنا ہو گا ،ملک میں ڈیمو کریسی چلنی چاہئے یہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کورٹ نے کسی بھی شخص کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو پولیس اور حکومت کا فرض بنتا ہے تو جس نے بھی لا ان آرڈر ہاتھ میں لیا ہے اسے گرفتار کرے ۔انہوں نے کہا کہپاکستان میں داعش کاکوئی وجودنہیں ہے اورنہ ہی داعش کاکوئی مربوط انفراسٹرکچرقائم ہونے دیں گے، جو بھی لو پول ہیں اس پر کام ہو رہا ہے ،ٹی ٹی پی کے حوالے سے ہم نے اتنا کام کیا ہے کہ وہ اب ختم ہو چکی ہے اور ملک میں اس کا کوئی سلیپر سیل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتا،طالبان سے افغان حکومت اور امریکا نے بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کو کچھ ہو رہا ہے اسے دہشت گردی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے ،ایسا کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان کی طرف سے کچھ نہیں کیا گیا ،کشمیر کی عوام کو اپنا حق خود ارادیت ملنا چاہئے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوہزار آٹھ میں سوات میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں،سوات میں سانس لینا مشکل تھا ،ایک وقت تھا کہ سوات میں گلے کٹ رہے تھے ،سوات میں کٹے ہوئے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلا جاتا تھا ،سول حکومت آرمی کو آرٹیکل 245کے تحت بلاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حراستی مراکز میں رکھنے والوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ایسا نہیں کہ ہر وہ بندہ جو نہیں مل رہا وہ فورسز کی حراست میں ہے،عوامی مطالبے پر سوات میں انٹرنمنٹ سینٹر بنا،اگر کسی کی موت ہو جائے تو لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے ،انٹرنمنٹ سینٹر میں قوانین کے مطابق تمام سہولیات ملتی ہیں ،آرمی مشکوک افراد کو پکڑتی ہے تو 24سے 72گھنٹوں میں تفتیش مکمل کر لیتی ہے ،بے گناہوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،ہم سوات میں دیرپا امن کی طرف جانا چاہتے ہیں ،2016میں سوات میں 55چیک پوسٹیں تھیں آج 6رہ چکی ہیں ،عدالتیں ثبوتوں کے اوپر کام کرتی ہیں ۔

Post Views: 21
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ایم پی اے سردار شہا ب الدین خان سیہڑ کی سیاسی اڑان ، پی ٹی آ ئی جوائن کر لی

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ زیر التواء پنشن ، انضباطی اور انکوائری کیسز نمٹانے کیلئے پراونشل مانیٹرنگ سیل کا دورہ

Next Post
ڈیرہ غازیخان ۔ زیر التواء پنشن ، انضباطی اور انکوائری کیسز نمٹانے کیلئے پراونشل مانیٹرنگ سیل کا دورہ

ڈیرہ غازیخان ۔ زیر التواء پنشن ، انضباطی اور انکوائری کیسز نمٹانے کیلئے پراونشل مانیٹرنگ سیل کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پارلیمان سپریم ہے، ملک میں جمہوریت چلتی رہنی چاہیئے،پاک فوج کا حلقہ بندیوں اور الیکشن میں کوئی کردار نہیں ہے،کسی بھی ترمیم کو لانا اس پر نظر ثانی کرنا یہ پارلیمان کی صوابدید ہے ،18ویں ترمیم اور صوبوں کو اختیارات دینے ہیں ،اس سے اچھی کوئی بات نہیں ،اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے اختیار میں بہتری کے لئے کیپسٹی بلڈنگ ہونی چاہئے تو بالکل ہونی چاہئے ،باجوہ ڈکٹرائن سے متعلق کوئی دستاویز تحریری شکل میں جاری نہیں کی ۔ نجی ٹی وی چینل ’’آج نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ سپاٹ لائٹ ‘‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بطور پاکستانی چاہتا ہوں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں ، ہم نے آج تک اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کوئی تحریری دستاویزات جاری نہیں کی ، صرف ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کی تھی ،اگر پارلیمنٹ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کوئی ترمیم لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا کام ہے ،صوبوں کے حوالے سے بہتری لانے کے لئے کام تو پارلیمان کو ہی کرنا ہے ،18ویں ترمیم اور صوبوں کو اختیارات دینے ہیں تواس سے اچھی کوئی بات نہیں ،اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے اختیار میں بہتری کے لئے کیپسٹی بلڈنگ پر کام کرنا ہو گا ،ملک میں ڈیمو کریسی چلنی چاہئے یہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کورٹ نے کسی بھی شخص کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو پولیس اور حکومت کا فرض بنتا ہے تو جس نے بھی لا ان آرڈر ہاتھ میں لیا ہے اسے گرفتار کرے ۔انہوں نے کہا کہپاکستان میں داعش کاکوئی وجودنہیں ہے اورنہ ہی داعش کاکوئی مربوط انفراسٹرکچرقائم ہونے دیں گے، جو بھی لو پول ہیں اس پر کام ہو رہا ہے ،ٹی ٹی پی کے حوالے سے ہم نے اتنا کام کیا ہے کہ وہ اب ختم ہو چکی ہے اور ملک میں اس کا کوئی سلیپر سیل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتا،طالبان سے افغان حکومت اور امریکا نے بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کو کچھ ہو رہا ہے اسے دہشت گردی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے ،ایسا کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان کی طرف سے کچھ نہیں کیا گیا ،کشمیر کی عوام کو اپنا حق خود ارادیت ملنا چاہئے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوہزار آٹھ میں سوات میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں،سوات میں سانس لینا مشکل تھا ،ایک وقت تھا کہ سوات میں گلے کٹ رہے تھے ،سوات میں کٹے ہوئے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلا جاتا تھا ،سول حکومت آرمی کو آرٹیکل 245کے تحت بلاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حراستی مراکز میں رکھنے والوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ایسا نہیں کہ ہر وہ بندہ جو نہیں مل رہا وہ فورسز کی حراست میں ہے،عوامی مطالبے پر سوات میں انٹرنمنٹ سینٹر بنا،اگر کسی کی موت ہو جائے تو لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے ،انٹرنمنٹ سینٹر میں قوانین کے مطابق تمام سہولیات ملتی ہیں ،آرمی مشکوک افراد کو پکڑتی ہے تو 24سے 72گھنٹوں میں تفتیش مکمل کر لیتی ہے ،بے گناہوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،ہم سوات میں دیرپا امن کی طرف جانا چاہتے ہیں ،2016میں سوات میں 55چیک پوسٹیں تھیں آج 6رہ چکی ہیں ،عدالتیں ثبوتوں کے اوپر کام کرتی ہیں ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.