ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے زیر التواء پنشن ، انضباطی اور انکوائری کیسز نمٹانے کیلئے پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈیرہ غا زیخان کا دورہ کیا . سیل کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری اکرام اللہ نیازی کے علاوہ سیکشن آفیسر انکوائریز طاہر محمود اور سیکشن آفیسر فنانس محمد شریف ندیم کر رہے تھے . کمشنر آفس میں ڈویژن بھر کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ نیازی نے کہاکہ حکومت پنجاب نے پنشن ، انکوائریز اور دیگر کیسز کیلئے ٹائم لائن دے دی ہے جس پر عملدرآمد کرایا جائے گا. تمام محکمو ں کے سربراہان یکم جولائی 2017سے 31دسمبر 2017تک زیرالتواء کیسز نمٹا کر سر ٹیفکیٹ فراہم کریں . تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. کمیٹی نے ہر محکمے کے کیسز کی سماعت کر کے فیصلے کیے . اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، شاہد محبوب کے علاوہ ڈاکٹر توصیف طاہر ، ڈاکٹر فرحان گیلانی ، محمد اجمل جمالی ، چودھری فرمائش علی ، ملک خادم حسین ، فوزیہ حنا ، عامر جاوید ، محمد شاہین او ردیگر ا فسران موجود تھے.
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









