لیہ (صبح پا کستان ) حکومت کی ملازمین کے ساتھ روارکھی گئی معاشی ناانصافیوں اور وعدہ خلافیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیرمین محمد اسلم خان ،مرکزی و صوبائی صدر پنجاب صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری اور جنرل سیکرٹری فخرالرحمن اظہر کی اپیل پرملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لیہ میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہرتال رہی اور دفاتر کو تالے پڑے رہے دور دراز سے آنے والے سائلان کو شدید دشواری کا سامنا رہااس دوران سائلان حکمرانوں کو کوستے رہے اور ملازمین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج حق بجانب قرار دیا۔ایکشن کمیٹی ایپکا ضلع لیہ کے ممبران نے ضلعی چیرمین ایکشن کمیٹی ایپکا ضلع لیہ مخدوم فلک شیر قریشی اور وایس چیرمین ایکشن کمیٹی ضلع لیہ مہر محمد شرلف سمرا کی قیادت جملہ دفاتر کا راونڈ لگایا اور ملازمین کی طرف سے مکمل ہڑتال پر اطمنان کا اظہار کیا۔ ۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپڈی سی آفس لیہ کے سبزہ زار میں لگایا گیا جس میں ملازمین گریڈ ایک تا سولہ نے بھرپور شرکت کی۔احتجاجی کیمپ میں حکومت کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔جس میں مر بھوکے ہائے۔ہائے۔ روٹی مہنگی ۔ہائے ہائے کے نعرے شامل تھے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صد ر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ رانا محمد افضل نے کہا کہ پنجاب کے حکومت کی ملازمین کش پالیسوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ملازمین دشمن پالیسیاں حکومت پنجاب کے لئے نیک نامی کا سبب نہیں بن رہیں اُنھوں وزیر اعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی طور پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کی ملازمین کے روا رکھے گئے سلوک کا نوٹس لے کر صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے کی ختم کی گئیں آسامیاں فی الفور بحال کی جائیں اور مظلوم ملازمین محکمہ صحت کو اُن کی اصل سیٹو ں پر واپس تعنیات کیا جائے اور ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کا عمل بند کیا جائے اُنھوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ایپکا کی قیادت کی طرف سے دیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرے بصورت دیگر ایپکا کی قیادت کی آواز پر 27اپریل کو ملک بھر سے ملازمین کے قافلے اپنے حق کے حصول کے لئے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گاجو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی کیمپ سے ضلعی سنیئر نائب سید غلام علی شاہ، سنیئر نائب صدر اول سید نادر حسین بخاری، سنئر نائب صدر دوئم چوہدری محمود گجر، نائب صدر اول مہر نوید گل لوہانچ، نائب صدر دوئم ملک شعیب جیلانی دھول، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاضی محمد آصف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب حسین ثاقب، فنانس سیکرٹری چوہدری فرقان خورشید گجر ، سابق فنانس سیکرٹری محمد نواز خان زؤر بلوچ، سیکرٹری اطلاعاتملک شاہ نواز کھر، آفس سیکرٹری قاضی محمد عدنان ضیاء، صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ہائی وے یونٹ لیہ مشتاق احمد انصاری، صدر انہار یونٹ لیہ ملک محمد اصغر جونی، صدر ڈی۔سی آفس یونٹ لیہ چوہدری محمد رشید، صدر ایجوکیشن یونٹ لیہ،ملک الہی بخش جوتہ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد صابر مصطفی،صدر مونسپل کمیٹی لیہ نعیم اللہ خان کھتران اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں حکومت کی ملامین و غریب کش پالسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ اُنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر متوسط طبقے سے باعزت روٹی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں بالادست طبقے کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ہمیں متحد ہونا ہوگا ۔