لیہ(صبح پا کستان ) ناقص کھانوں کی شکایات، فوڈ اتھارٹی کا جان ہوٹل پر چھاپہ، مالک ہوٹل و عملہ کی عملہ فوڈ اتھارٹی سے بد تمیزی، سنگین نتائج کی دھمکیاں، پولیس کی موقع پر آمد، مالک ارشاد موقع سے فرار، تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع، ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات، گوشت سے تیار کھانوں کیلئے مشہور جان ہوٹل کی جانب سے فوڈ اتھارٹی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں، ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: شہری، تفصیل کے مطابق ہیرا اڈہ پر قائم ناقص و غیر معیاری کھانوں کیلئے مشہور جان ہوٹل کیخلاف خبروں کی اشاعت و عوامی شکایات پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہوٹل کو چیک کرنے کیلئے ٹیم پہنچی تو ہوٹل مالک محمد ارشاد ولد جان محمد آپے سے باہر ہو گیا اور ہوٹل عملہ کے ساتھ مل کر فوڈ اتھارٹی عملہ کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی ، فوڈ اتھارٹی عملہ خواتین کی موجودگی کی بھی پرواہ کئے بغیر سنگین تنائج کی دھمکیاں اور گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر عملہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پولیس کو طلب کر لیا گیا پولیس کو آتا دیکھ کر مالک جان ہوٹل محمد ارشاد موقع سے فرار ہو گیا۔ وقارالحسن فوڈ سیفٹی آفیسر کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر میں زیر دفعہ 186,354ت پ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء ترمیم شہد 2016سیکشن (1)31مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ ہیرا اڈا کے رہائشی شبیر حسین، ندیم ، وسیم، دلدار و دیگر نے جان ہوٹل مالک وعملہ کی بدمعاشی اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات سے کھانوں کی تیاری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔