لیہ(صبح پا کستان )گرمی کے باعث گنے کی چھلائی شدید متاثر،لیہ شوگر ملز انتظامیہ نے گنے کی واضح کمی کے باعث گنے کے پرمٹ فری کر دئیے،گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی چھلائی کے لئے شدید مشکلات کاسامنا گنے کی چھلائی کرنے والی لیبروں نے 50سے 60روپے فی من چھلائی کا مطالبہ شروع کر دیا ،گنے کی چھلائی کرنے والی 50فیصد سے زائد لیبریں چنے کی کٹائی اور برداشت کے لئے چوبارہ ،نواں کوٹ،منکیرہ ،حیدر آباد تھل چلی گئیں گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی چھلائی کیلئے دیگر اضلاع سے گنے کی لیبریں منہ مانگی اجرت پر منگوانا پڑ رہی ہیں درجہ حرارت میں اضافہ اور چنے کی برداشت کے باعث گنے کی چھلائی کرنے والی لیبر کے گنے کے کاشتکاروں سے منہ مانگی اجرت وصول کرنا شروع کر دی اجرت کے ساتھ ساتھ دووقت کا کھانا اور دیگر لوازمات کا بھی مطالبہ شروع کر دیا دوسری طرف گنے کی چھلائی نہ ہونے کے باعث لیہ شوگر ملز میں گنے کی کمی ہو چکی ہے شوگر ملز انتظامیہ نے گنے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گنے کے پرمٹوں کو فری کر دیا ہے ۔دوسری طرف مثالی کاشتکاروں سے سید مختیار حسین کاظمی ،مہر محمد اقبال کلاسرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ شوگر ملز انتظامیہ نے گنے کے کاشتکاروں سے گنا اونے پونے بھاؤ خرید کیا لیکن تا حال 10فروری کے بعد گنے کی ادائیگی نہیں کی گئی انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی ادائیگی کے اقدامات کئے جائیں