• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چوک اعظم ۔ اپوزیشن کے کرپشن الزامات لگانے والوں کو یاد گار چوک میں مناظرے کا چیلنج ۔ایک روپیہ کرپشن ثابت ہو جائے سیاست چھوڑ دوں گا ۔ ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں

webmaster by webmaster
مارچ 27, 2018
in لیہ نیوز
0
چوک اعظم ۔ اپوزیشن کے کرپشن الزامات لگانے والوں کو یاد گار چوک میں مناظرے کا چیلنج ۔ایک روپیہ کرپشن ثابت ہو جائے سیاست چھوڑ دوں گا ۔ ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں

چوک اعظم ( صبح پا کستان ) چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں اور وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر نے اپنے ساتھیوں جنرل کونسلرچو ہدری خلیل احمد آرائیں ،جنرل کونسلرعارف سندھڑ ،جنرل کونسلر ملک شہزاد گرواں ،جنرل کونسلر چوہدری عمران الحق ،سابق کونسلر ظفر اقبال اعوان ،سابق یوتھ کونسلر ملک ارسلان تھہیم ،نائب صدر یوتھ ونگ (ن )حاجی تنویر حسین شانی ،احمد حسین تصور ،میاں محمد سلیم اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کونسلرز کی طرف سے لگائے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ میں اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں کہ وہ یاد گارچوک میں وقت دیں اور وہاں عوامی عدالت میں الزامات ثابت کریں اگر کرپشن کے الزامات ثابت ہوجائیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اوور جو عوام سزا تجویز کرے گی میں وہ بھگتوں گا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کونسلرز شہر کی ترقی کی سیاست کی بجائے اپنے قائد بشارت رندھاوا کی منفی سیاست کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہر کی ترقی کے لیے ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔یہ لوگ اُلٹا شہر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پر ہم نے 22مارچ کو میونسپل کمیٹی کا اجلا س رکھا جس میں جیٹنگ مشین کی خریداری کے لیے منظوری دی جانی تھی ۔مگراپوزیشن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے جیٹنگ مشین کی خریداری کا پراسس رکا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس سیوریج سسٹم پر اپوزیشن سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے یہ سیوریج سسٹم ہمارے دور میں نہیں شروع ہوا ۔یہ اپوزیشن کے قائد بشارت رندھاوا کے بطورناظم دور میں شروع ہوا تھا ۔اس دور میں بشارت رندھاوا ناظم تھے اور حکومتی جماعت ن کے عہدے دار بھی تھے انہوں نے اس سیوریج سسٹم کے خلاف کیوں آواز نہیں اُٹھائی تھی ۔عوام ان کے متضاد رویوں کو سمجھ چکی ہے ۔شہر کے مسائل کے ذمہ دار یہی اپوزیشن والے لوگ ہیں جو کام نہیں کرنے دے رہے ۔ہم جلد عوامی اکٹھ کریں گے اور اس میں شہر کی ترقی کے دشمن عناصر کو ننگاکریں گے ۔ڈاکٹر نور محمد مرحوم کے دور سے لیکر ملک ریاض گرواں کے دور تک بشارت رندھاوا او ر ان کے ساتھیوں نے اس شہر کی اجتماعی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کو کام نہیں کرنے دیا ۔محض ذاتی سیاست کو فروغ دینے کے کوئی کام نہیں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن روتی پھر رہی ہے کہ ان کے وارڈوں میں کام نہیں ہو رہے ۔ہم عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے اور دیکھیں کہ ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی کے کہنے پر سب سے پہلے کام انہیں اپوزیشن کے وارڈوں میں بلا تفریق شروع ہیں ۔چیئرمین ملک ریاض گرواں نے کہاکہ ہمارے وارڈوں میں تو ابھی تک کام شروع ہی نہیں ہوا مگر جھوٹ اور فریب کی سیاست کے بادشاہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کرتے پھرر رہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں بھی اس شہر سے پیار ہے سیوریج سسٹم کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کچھ دن مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔سیوریج سسٹم کا مسئلہ جیٹنگ مشین سے حل ہو گا جس کے لیے رقم موجود ہے ،مگر اپوزیشن اس کی منظوری نہیں دینے دے رہی ۔
چیئرمین نے بتایا کہ ہم نے دو بار شہر کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر کیے مگر اپوزیشن نے وہ رُکوا دیے ٹھیکیداروں کو بلیک میل کیا گیا ماڈل جنازہ گاہ ،روڈ لائیٹس ،سٹریٹ لائیٹس ،مینار کی مرمت ،جیٹنگ مشین کے لیے رقم موجود ہے مگر اپوزیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرتی جس وجہ سے منظوری نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات کگائے گئے ہیں ۔مجھے اللہ پاک نے سب کچھ دیا ہوا ہے میں سیاست شہر کی خدمت کے لیے کرتا ہوں نہ کی تجارت کے لیے میں اپنی ذاتی گاڑی اور ذاتی پٹرول استعمال کرتا ہوں ۔دفتر کا خرچ بھی اپنی جیب سے دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے جس نے بھی کام کرنے کی عملی کوشش کی ہے بشارت رندھاوا اور اس کے ساتھیوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ شکنی کی ہے اپنے حکومتی دورِ اقتدار میں ایک ’’ٹکے ‘‘کا بھی کام نہیں کروایا بلکہ شہر کے کام کی بجائے خود سرکار کی ’’نیلی بتی ‘‘ والی گاڑی لے لی اور پروٹو کول کے مزے اب بھی لیتے پھر رہے ہیں ۔تضاد بیانی کی سیاست کرتے ہیں صدر پی ٹی آئی کے ہیں اور گاڑ ی ن لیگ کی سرکارکی استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی اور ایم این اے سید ثقلین شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مگر ا ن لوگوں نے ان کی کردار کشی کے سوا کوئی کام بھی نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہااپوزیشن کے عدم تعاون اور منفی رویہ کی وجہ سے شہر میں کام نہیں ہو رہے ۔اور ان مسائل کی ذمہ دار یہی اپوزیشن اور بشارت رندھاوا ہیں

Tags: chokazam newslayyah nesw
Previous Post

لیہ ۔دو روزہ سالانہ عرس دربار نور فقیر کوٹلہ حاجی شاہ کی تیاریاں مکمل آج چادر پوشی ہو گی

Next Post

ََْلیہ ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے ، افغان پالیسی کی وجہ سے ملک میں انارکی پھیلی ،ہمیں اداروں کی تصادم کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ راجہ ناصر عباس

Next Post
ََْلیہ ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے ، افغان پالیسی کی وجہ سے ملک میں انارکی پھیلی ،ہمیں اداروں کی تصادم کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ راجہ ناصر عباس

ََْلیہ ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے ، افغان پالیسی کی وجہ سے ملک میں انارکی پھیلی ،ہمیں اداروں کی تصادم کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ راجہ ناصر عباس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
چوک اعظم ( صبح پا کستان ) چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں اور وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر نے اپنے ساتھیوں جنرل کونسلرچو ہدری خلیل احمد آرائیں ،جنرل کونسلرعارف سندھڑ ،جنرل کونسلر ملک شہزاد گرواں ،جنرل کونسلر چوہدری عمران الحق ،سابق کونسلر ظفر اقبال اعوان ،سابق یوتھ کونسلر ملک ارسلان تھہیم ،نائب صدر یوتھ ونگ (ن )حاجی تنویر حسین شانی ،احمد حسین تصور ،میاں محمد سلیم اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کونسلرز کی طرف سے لگائے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ میں اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں کہ وہ یاد گارچوک میں وقت دیں اور وہاں عوامی عدالت میں الزامات ثابت کریں اگر کرپشن کے الزامات ثابت ہوجائیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اوور جو عوام سزا تجویز کرے گی میں وہ بھگتوں گا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کونسلرز شہر کی ترقی کی سیاست کی بجائے اپنے قائد بشارت رندھاوا کی منفی سیاست کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہر کی ترقی کے لیے ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔یہ لوگ اُلٹا شہر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پر ہم نے 22مارچ کو میونسپل کمیٹی کا اجلا س رکھا جس میں جیٹنگ مشین کی خریداری کے لیے منظوری دی جانی تھی ۔مگراپوزیشن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے جیٹنگ مشین کی خریداری کا پراسس رکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس سیوریج سسٹم پر اپوزیشن سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے یہ سیوریج سسٹم ہمارے دور میں نہیں شروع ہوا ۔یہ اپوزیشن کے قائد بشارت رندھاوا کے بطورناظم دور میں شروع ہوا تھا ۔اس دور میں بشارت رندھاوا ناظم تھے اور حکومتی جماعت ن کے عہدے دار بھی تھے انہوں نے اس سیوریج سسٹم کے خلاف کیوں آواز نہیں اُٹھائی تھی ۔عوام ان کے متضاد رویوں کو سمجھ چکی ہے ۔شہر کے مسائل کے ذمہ دار یہی اپوزیشن والے لوگ ہیں جو کام نہیں کرنے دے رہے ۔ہم جلد عوامی اکٹھ کریں گے اور اس میں شہر کی ترقی کے دشمن عناصر کو ننگاکریں گے ۔ڈاکٹر نور محمد مرحوم کے دور سے لیکر ملک ریاض گرواں کے دور تک بشارت رندھاوا او ر ان کے ساتھیوں نے اس شہر کی اجتماعی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کو کام نہیں کرنے دیا ۔محض ذاتی سیاست کو فروغ دینے کے کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن روتی پھر رہی ہے کہ ان کے وارڈوں میں کام نہیں ہو رہے ۔ہم عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے اور دیکھیں کہ ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی کے کہنے پر سب سے پہلے کام انہیں اپوزیشن کے وارڈوں میں بلا تفریق شروع ہیں ۔چیئرمین ملک ریاض گرواں نے کہاکہ ہمارے وارڈوں میں تو ابھی تک کام شروع ہی نہیں ہوا مگر جھوٹ اور فریب کی سیاست کے بادشاہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کرتے پھرر رہے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں بھی اس شہر سے پیار ہے سیوریج سسٹم کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کچھ دن مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔سیوریج سسٹم کا مسئلہ جیٹنگ مشین سے حل ہو گا جس کے لیے رقم موجود ہے ،مگر اپوزیشن اس کی منظوری نہیں دینے دے رہی ۔ چیئرمین نے بتایا کہ ہم نے دو بار شہر کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر کیے مگر اپوزیشن نے وہ رُکوا دیے ٹھیکیداروں کو بلیک میل کیا گیا ماڈل جنازہ گاہ ،روڈ لائیٹس ،سٹریٹ لائیٹس ،مینار کی مرمت ،جیٹنگ مشین کے لیے رقم موجود ہے مگر اپوزیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرتی جس وجہ سے منظوری نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات کگائے گئے ہیں ۔مجھے اللہ پاک نے سب کچھ دیا ہوا ہے میں سیاست شہر کی خدمت کے لیے کرتا ہوں نہ کی تجارت کے لیے میں اپنی ذاتی گاڑی اور ذاتی پٹرول استعمال کرتا ہوں ۔دفتر کا خرچ بھی اپنی جیب سے دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے جس نے بھی کام کرنے کی عملی کوشش کی ہے بشارت رندھاوا اور اس کے ساتھیوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ شکنی کی ہے اپنے حکومتی دورِ اقتدار میں ایک ’’ٹکے ‘‘کا بھی کام نہیں کروایا بلکہ شہر کے کام کی بجائے خود سرکار کی ’’نیلی بتی ‘‘ والی گاڑی لے لی اور پروٹو کول کے مزے اب بھی لیتے پھر رہے ہیں ۔تضاد بیانی کی سیاست کرتے ہیں صدر پی ٹی آئی کے ہیں اور گاڑ ی ن لیگ کی سرکارکی استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی اور ایم این اے سید ثقلین شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مگر ا ن لوگوں نے ان کی کردار کشی کے سوا کوئی کام بھی نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہااپوزیشن کے عدم تعاون اور منفی رویہ کی وجہ سے شہر میں کام نہیں ہو رہے ۔اور ان مسائل کی ذمہ دار یہی اپوزیشن اور بشارت رندھاوا ہیں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.