• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بہاول پور میں نظریاتی ورکرز ….. ایم آر ملک

webmaster by webmaster
فروری 21, 2016
in First Page, کالم
0
بہاول پور میں نظریاتی ورکرز  …..   ایم آر ملک
بہاول پور میں نظریاتی ورکرز
ایم آر ملک
chacha Mashhood chughtaiچا چا مشہود چغتائی مجھے بہاول پور کی ایک معروف شاہراہ پر سرِ راہ ملا وہیں پر میری ملاقات آصف سے ہوئی ان دونوں میں نظریات کی قدریں مشترک ہیں آصف نے عمران کی محبت میں اپنا ایک ٹی سٹال بنا رکھا ہے جس کا نام پی ٹی آئی ٹی سٹال ہے یہ ٹی ہاؤس کم اور پاکستان تحریک انصاف کا دفتر زیادہ لگتا ہے آصف نے عمران خان کی محبت میں اس ٹی ہاؤس میں جا بجا پارٹی چیئرمین کی تصاویر لگا رکھی ہیں اس ٹی ہاؤس کے باہر ہی ایک لکڑی کے پھٹے پر مجھے چا چا مشہود ملا

چاچے مشہود کی عمر 80برس ہے وہ مجھے اپنے ماضی میں لے گیا وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر اُس نے مجھے ایک عمارت دکھائی جو اپنے ماضی کا حال بزبانِ حال کہہ رہی تھی چا چا مشہود نے کہا کہ یہی وہ عمارت ہے جس میں پہلی بار فخرِ ایشیا نے قدم رنجہ فرمائے وہ مصطفےٰ کھر کے ایک دیرینہ دوست کے ہاں تنظیم سازی کیلئے آئے جس روز ذوالفقار علی بھٹو بہاولپور آئے تو بہاول پور شہر کی کچھار میں بہنے والے دریائے ستلج سے لیکر سرائیکی چوک تک ایک بڑا کاررواں تھا جبکہ بہاول پور پورا شہر بھٹو کے استقبال کیلئے اُمڈ آیا تھا مگر بھٹو نے ایک جاگیر دار کے بجائے اپنے جانثار ورکروں موسیٰ سعید ،ملک جعفر ریحان ،یٰسین ملانہ ، چاچا مشہود کو ترجیح دی طویل سفر کی صعوبت نے بھٹو کو تھکا دیا تھا سر میں شدید درد نے چائے کا احساس دلایا تو چاچا مشہود خیر محمد چائے والے سے downloadچائے اور اسپرو کی ایک ٹکی لیکر آئے بھٹو نے ایک ورکر کے خلوص کا پاس رکھا اور چائے نوش کی رش کی بابت اتنا کہنا ہے کہ کھوے سے کھوا چھلتا تھا یٰسین ملانہ اس رش میں گر پڑا جسے شیخ رشید جو بھٹو کے دیرینہ ساتھی تھے نے اُٹھا کر گلے لگایا یٰسین ملانہ کہتا ہے کہ بھٹو نے مجھے گلے لگا کر کہا تھا کہ میری پارٹی کا سرمایہ یہی لوگ ہیں ملک جعفر ریحان بہاولپور سے ایم این اے بنے یہ وہ دور تھا جب سیاست خدمت اور عبادت کا نام تھا ملک جعفر ریحان نے اسی بنیاد پر الیکشن لڑا اور سیاست میں سوائے نام کمانے کے کچھ نہ بنایا شاید خاندانی عمل دخل بھی تھا کہ کرپشن کو ملک جعفر جیسے قد آور افراد نے اپنے سفید اور اُجلے دامن پر دھبہ تصور کیا ملک جعفر ریحان کے نزدیک سیاست میں کرپشن ایسی برائی تھی جس کو سیاست ایک بدنما داغ سمجھتی تھی آج ایک ممبر قومی اسمبلی کی وہ عزت نہیں جو مقام ایک نظریاتی ورکر کو بھٹو نے دیا یہی وجہ ہے کہ بھٹو کی پارٹی کو کوئی آمر کوشش کے باوجود نہ توڑ سکا جنرل ضیا فخر ایشیا ء کو تختہ دار پر لٹکانے کے باوجود ایک ورکر کے اندر کے بھٹو کو نہ مار سکا ضیائی مارشل لاء میں کوڑے کھانے کے باوجود پارٹی نظریات کو موت نہ آئی چا چا مشہود ،ملک ریحان جیسے افراد پابندِ سلاسل ہو کر بھی بھٹو کے نام کی مالا جپتے رہے پھر اُس کی بیٹی نے جب پارٹی کی کمان سنبھالی تو بھی نظریاتی ورکر ایک مالا بن کر پارٹی سالار کی قیادت میں چلے محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک جعفر ریحان ،چاچا مشہود ،یٰسین ملانہ جیسے ورکروں کو احساس تنہائی سے نکالا اور اُن کو اُن کے مقام کا احساس دلایا وقت اپنی چال چلتا رہا محترمہ بے نظیر بھٹو کو جنرل ضیاء کی باقیات نے نہ چلنے دیا ملتان کے ملک مختار اعوان جیسے نظریاتی ورکروں کے خلاف انتقام انتقام کا کھیل کھیلا گیا وفاقی وزیر ہو کر بھی جن کا پنجاب میں داخلہ بند تھا
27imagesدسمبر 2007کے المناک سانحے نے نظریاتی ورکروں سے بہت کچھ چھین لیا محترمہ کی موت نے نظریاتی ورکروں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا اب پارٹی کی راسیں ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں آگئیں جس کے باپ نے ضیاء کی چھتری تلے ہونے والے85کے غیر جماعتی انتخابات میں بھٹو کے قاتل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر الیکشن لڑا اور نواب شاہ کی فضاؤں میں یہ الفاظ حاکم زرداری کے آج بھی معلق ہیں کہ میں بھٹو خاندان کو عبرت کا نشان بنا دوں گا بیٹے نے باپ کے الفاظ کا پاس رکھا اور وہ پارٹی جس کا شیرازہ بکھیرنے کیلئے ضیاء نے گیارہ برس تک ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ناکام رہا وہ کام آصف علی زرداری نے کر دکھایاجس بھٹو کو ایک آمر نہ مار سکا اُس بھٹو کو اُس کے داماد نے ماردیا نظریاتی ورکر وں کے لبوں پر یہ سوال کبھی نہیں مٹ سکتا کہ خالد شہنشاہ جو محترمہ کی شہادت کا آخری اہم گواہ تھا اُسے عزیر بلوچ کے ہاتھوں کیوں مروا یاگیا ؟ ورکروں نے زرداری کی قیادت کو قبول ہی نہیں کیا وہ ورکر جو بھٹو کے نام پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے بھٹو جن کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا تھا وہ بھلا کسی جعلی قیادت یا جعلی بھٹو کو کیسے قبول کرتے ،بہاولپور کے موسیٰ سعید نے بھی شہید بھٹو کی پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑا جس کی قیادت غنویٰ کر رہی ہیں وہ ورکر ز جن کے جذبات بھٹو کے قاتلوں کے خلاف انتقام بن کر دھڑکتے تھے بھٹو کی پارٹی پر مسلط جعلی قیادت نے بھٹو کے قاتلوں کے ساتھ مفاہمت کا کھیل کھیل کر اُن نظریاتی ورکروں کے جذبات کا قتل کیا اُنہیں تلاش تھی تو ایسی قیادت کی جو بھٹو کے قاتلوں اور جعلی قیادت کے خلاف نظریاتی ورکروں کے جذبات کی آبیاری کرتی عمران خان کی شکل میں وہ اُس قیادت کو دیکھ رہے ہیں جس کی اُنہیں تلاش تھی نبیل الرحمان ، رضوان ،مبشر گل عباسی ،محمد آصف اور ،چاچا مشہود چغتائی جیسے نظریاتی ورکر ز نوابوں کے شہر میں عمران خان کی حقیقی شناخت ہیں جنہوں نے بہاولپور کی یونین کونسل 16میں نواز شریف کے وفاقی وزیر کے مدقابل کھڑے ہوکر اُس کیلئے شکست کا انمٹ باب لکھا بلیغ الرحمان کے چچا نویدالرحمان کی بد ترین شکست اور شیخ رضوان الٰہی کی آبرو مندانہ فتح یقیناًنظریات کی جیت ہے
download (1)
Tags: urdu column by mr malik
Previous Post

کو ٹ سلطان ، اکلو تی اے ٹی ایم آئے روز خراب ، صارفین کے لیے دردِ سر بن گئی

Next Post

لیہ ۔جماعت پنجم تک سرائیکی وسیب کے تیس اضلاع میں سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے ۔ اللہ نواز سر گا نی

Next Post

لیہ ۔جماعت پنجم تک سرائیکی وسیب کے تیس اضلاع میں سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے ۔ اللہ نواز سر گا نی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
بہاول پور میں نظریاتی ورکرز ایم آر ملک chacha Mashhood chughtaiچا چا مشہود چغتائی مجھے بہاول پور کی ایک معروف شاہراہ پر سرِ راہ ملا وہیں پر میری ملاقات آصف سے ہوئی ان دونوں میں نظریات کی قدریں مشترک ہیں آصف نے عمران کی محبت میں اپنا ایک ٹی سٹال بنا رکھا ہے جس کا نام پی ٹی آئی ٹی سٹال ہے یہ ٹی ہاؤس کم اور پاکستان تحریک انصاف کا دفتر زیادہ لگتا ہے آصف نے عمران خان کی محبت میں اس ٹی ہاؤس میں جا بجا پارٹی چیئرمین کی تصاویر لگا رکھی ہیں اس ٹی ہاؤس کے باہر ہی ایک لکڑی کے پھٹے پر مجھے چا چا مشہود ملا
چاچے مشہود کی عمر 80برس ہے وہ مجھے اپنے ماضی میں لے گیا وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر اُس نے مجھے ایک عمارت دکھائی جو اپنے ماضی کا حال بزبانِ حال کہہ رہی تھی چا چا مشہود نے کہا کہ یہی وہ عمارت ہے جس میں پہلی بار فخرِ ایشیا نے قدم رنجہ فرمائے وہ مصطفےٰ کھر کے ایک دیرینہ دوست کے ہاں تنظیم سازی کیلئے آئے جس روز ذوالفقار علی بھٹو بہاولپور آئے تو بہاول پور شہر کی کچھار میں بہنے والے دریائے ستلج سے لیکر سرائیکی چوک تک ایک بڑا کاررواں تھا جبکہ بہاول پور پورا شہر بھٹو کے استقبال کیلئے اُمڈ آیا تھا مگر بھٹو نے ایک جاگیر دار کے بجائے اپنے جانثار ورکروں موسیٰ سعید ،ملک جعفر ریحان ،یٰسین ملانہ ، چاچا مشہود کو ترجیح دی طویل سفر کی صعوبت نے بھٹو کو تھکا دیا تھا سر میں شدید درد نے چائے کا احساس دلایا تو چاچا مشہود خیر محمد چائے والے سے downloadچائے اور اسپرو کی ایک ٹکی لیکر آئے بھٹو نے ایک ورکر کے خلوص کا پاس رکھا اور چائے نوش کی رش کی بابت اتنا کہنا ہے کہ کھوے سے کھوا چھلتا تھا یٰسین ملانہ اس رش میں گر پڑا جسے شیخ رشید جو بھٹو کے دیرینہ ساتھی تھے نے اُٹھا کر گلے لگایا یٰسین ملانہ کہتا ہے کہ بھٹو نے مجھے گلے لگا کر کہا تھا کہ میری پارٹی کا سرمایہ یہی لوگ ہیں ملک جعفر ریحان بہاولپور سے ایم این اے بنے یہ وہ دور تھا جب سیاست خدمت اور عبادت کا نام تھا ملک جعفر ریحان نے اسی بنیاد پر الیکشن لڑا اور سیاست میں سوائے نام کمانے کے کچھ نہ بنایا شاید خاندانی عمل دخل بھی تھا کہ کرپشن کو ملک جعفر جیسے قد آور افراد نے اپنے سفید اور اُجلے دامن پر دھبہ تصور کیا ملک جعفر ریحان کے نزدیک سیاست میں کرپشن ایسی برائی تھی جس کو سیاست ایک بدنما داغ سمجھتی تھی آج ایک ممبر قومی اسمبلی کی وہ عزت نہیں جو مقام ایک نظریاتی ورکر کو بھٹو نے دیا یہی وجہ ہے کہ بھٹو کی پارٹی کو کوئی آمر کوشش کے باوجود نہ توڑ سکا جنرل ضیا فخر ایشیا ء کو تختہ دار پر لٹکانے کے باوجود ایک ورکر کے اندر کے بھٹو کو نہ مار سکا ضیائی مارشل لاء میں کوڑے کھانے کے باوجود پارٹی نظریات کو موت نہ آئی چا چا مشہود ،ملک ریحان جیسے افراد پابندِ سلاسل ہو کر بھی بھٹو کے نام کی مالا جپتے رہے پھر اُس کی بیٹی نے جب پارٹی کی کمان سنبھالی تو بھی نظریاتی ورکر ایک مالا بن کر پارٹی سالار کی قیادت میں چلے محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک جعفر ریحان ،چاچا مشہود ،یٰسین ملانہ جیسے ورکروں کو احساس تنہائی سے نکالا اور اُن کو اُن کے مقام کا احساس دلایا وقت اپنی چال چلتا رہا محترمہ بے نظیر بھٹو کو جنرل ضیاء کی باقیات نے نہ چلنے دیا ملتان کے ملک مختار اعوان جیسے نظریاتی ورکروں کے خلاف انتقام انتقام کا کھیل کھیلا گیا وفاقی وزیر ہو کر بھی جن کا پنجاب میں داخلہ بند تھا 27imagesدسمبر 2007کے المناک سانحے نے نظریاتی ورکروں سے بہت کچھ چھین لیا محترمہ کی موت نے نظریاتی ورکروں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا اب پارٹی کی راسیں ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں آگئیں جس کے باپ نے ضیاء کی چھتری تلے ہونے والے85کے غیر جماعتی انتخابات میں بھٹو کے قاتل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر الیکشن لڑا اور نواب شاہ کی فضاؤں میں یہ الفاظ حاکم زرداری کے آج بھی معلق ہیں کہ میں بھٹو خاندان کو عبرت کا نشان بنا دوں گا بیٹے نے باپ کے الفاظ کا پاس رکھا اور وہ پارٹی جس کا شیرازہ بکھیرنے کیلئے ضیاء نے گیارہ برس تک ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ناکام رہا وہ کام آصف علی زرداری نے کر دکھایاجس بھٹو کو ایک آمر نہ مار سکا اُس بھٹو کو اُس کے داماد نے ماردیا نظریاتی ورکر وں کے لبوں پر یہ سوال کبھی نہیں مٹ سکتا کہ خالد شہنشاہ جو محترمہ کی شہادت کا آخری اہم گواہ تھا اُسے عزیر بلوچ کے ہاتھوں کیوں مروا یاگیا ؟ ورکروں نے زرداری کی قیادت کو قبول ہی نہیں کیا وہ ورکر جو بھٹو کے نام پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے بھٹو جن کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا تھا وہ بھلا کسی جعلی قیادت یا جعلی بھٹو کو کیسے قبول کرتے ،بہاولپور کے موسیٰ سعید نے بھی شہید بھٹو کی پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑا جس کی قیادت غنویٰ کر رہی ہیں وہ ورکر ز جن کے جذبات بھٹو کے قاتلوں کے خلاف انتقام بن کر دھڑکتے تھے بھٹو کی پارٹی پر مسلط جعلی قیادت نے بھٹو کے قاتلوں کے ساتھ مفاہمت کا کھیل کھیل کر اُن نظریاتی ورکروں کے جذبات کا قتل کیا اُنہیں تلاش تھی تو ایسی قیادت کی جو بھٹو کے قاتلوں اور جعلی قیادت کے خلاف نظریاتی ورکروں کے جذبات کی آبیاری کرتی عمران خان کی شکل میں وہ اُس قیادت کو دیکھ رہے ہیں جس کی اُنہیں تلاش تھی نبیل الرحمان ، رضوان ،مبشر گل عباسی ،محمد آصف اور ،چاچا مشہود چغتائی جیسے نظریاتی ورکر ز نوابوں کے شہر میں عمران خان کی حقیقی شناخت ہیں جنہوں نے بہاولپور کی یونین کونسل 16میں نواز شریف کے وفاقی وزیر کے مدقابل کھڑے ہوکر اُس کیلئے شکست کا انمٹ باب لکھا بلیغ الرحمان کے چچا نویدالرحمان کی بد ترین شکست اور شیخ رضوان الٰہی کی آبرو مندانہ فتح یقیناًنظریات کی جیت ہے
download (1)
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.