اکلو تی اے ٹی ایم آئے روز خراب ، صارفین کے لیے دردِ سر بن گئی
کو تٹ سلطان (صبح پا کستان )نیشنل بینک بھائی سا دھو برانچ میں نصب کی گئی کو ٹ سلطان کی اکلو تی اے ٹی ایم آئے روز اپنی سکرین پر معذر کا اظہار کرکے صارفین کے لیے دردِ سر بن گئی ہے ۔کو ٹ سلطان اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والے صارفین خصوصاََہفتہ وار تعطیلات کے دوران اپنی ضرورت کے مطابق رقم کیش کرانے کے لیے اے ٹی ایم کا رخ کرتے ہیں تو رقم کی بجائے مایو سی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔صارفین کے مطابق مذ کورہ بینک میں نصب کی گئی اے ٹی ایم صارفین کو سہولت دینے کی بجائے ذہنی مریض بنانے کا سبب بن رہی ہے ۔دن دہاڑے اس کی عارضی بندش کی بجائے مستقل بندش بہتر ہے ۔ شہریوں خضر عبا س بھٹی ،ملک احسن رضا ،مظفر علی حیدری ،ملک سعید احمد جھورڑ ،ڈاکٹر مزمل کریم ،ڈاکٹر شاہد منصور علوی ودیگر نے مالیاتی اداروں کے ذمہ داران سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









