لیہ(صبح پا کستان)الیکشن کمشن کی طرف سے ضلع لیہ کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری ،جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 2قومی اور 5صوبائی حلقے بنائے گئے ہیں قومی حلقہ لیہ ون 187میں تحصیل چوبارہ تحصیل کروڑ اور تحصیل لیہ کی سمرا نشیب یونین کونسل شامل کی گئی ہیں جن کی کل ووٹرز کی تعداد 9لاکھ 17ہزار 7سو ایک ووٹ شامل ہیں قومی اسمبلی لیہ ٹو این اے 188میں تحصیل لیہ کی سمرا نشیب کے علاوہ تمام یونین کونسلز شامل ہیں جن کی ووٹرز کی کل تعداد 9لاکھ 6ہزار 5سو 29ووٹ شامل ہیں ضلع لیہ کے 5صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی پی 280لیہ ون میں میونسپل کمیٹی کروڑ،فتح پور میونسپل کمیٹی کروڑ لعل عیسن کی جھرکل تھل ،موج گڑھ ،کروڑ تھل جنڈی،فتح پور ،دین پور،بستی موسن شاہ والا شامل ہیں جن کی ووٹر کی کل تعداد 3لاکھ65ہزار7سو 95شامل ہیں،پی پی 281لیہ سیکنڈ میں کروڑ لعل عیسن میں شامل شاہ پور تھل،306ٹی ڈی اے،کروڑ نشیب،دین پور،تحصیل چوبارہ کی 318ٹی ڈی اے،تحصیل لیہ کی یونین کونسل سمرا نشیب،منڈی ٹاؤن سیکنڈ،117ٹی ڈی اے،120ٹی ڈی اے،128ٹی ڈی اے شامل ہے جن کی کل ووٹرز 3لاکھ 74ہزار9سو 39ووٹرز کی تعداد ہے،لیہ تھرڈ پی پی 282میں میونسپل کمیٹی چوک اعظم،280ٹی ڈی اے ،تحصیل چوبارہ کے 218ٹی ڈی اے علاوہ میونسپل کمیٹی سمیت شامل ہے جن کے ووٹرز کی کل تعداد 3لاکھ55ہزار8سو 62شامل ہے،لیہ فورتھ پی پی 283میں تحصیل لیہ کی کوٹ سلطان،سرشتہ تھل جنڈی،172ٹی ڈی اے،مرہان یونین کونسلز شامل ہیں جن کی کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 70ہزار 5سو 87ہے،لیہ فائیو پی پی 284میں میونسپل کمیٹی لیہ،یونین کونسل لوہانچ نشیب،لوہانچ تھل جنڈی،منڈی ٹاؤن فسٹ شامل ہیں جن کے کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 57ہزار47ووٹ شامل ہیں