کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے الزام لگایا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کھلے عام خرید و فروخت ہوئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کھلے عام خریدوفروخت ہوئی، ہمیں خریدنے کیلئے بھی بہت سی پیشکش ہوئیں، اردوبولنے والے شکرکریں کہ ایم کیوایم کے 4 میں سے 3 امیدوارمنتخب نہیں ہوئے، ایم کیوایم ایک برین ٹیومرکی طرح ہے جس کا علاج پیناڈول سے نہیں ہوگا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ میری ایم کیوایم سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، مہاجرعوام کا مینڈیٹ 30 سال سے بک رہا ہے، کے الیکٹرک کے خلاف آواز اٹھانے پربریف کیس لندن پہنچ جاتا تھا، شہرمیں 25 ہزارنوجوان قتل ہوئے اورکراچی جیسے شہر میں پینے کاصاف پانی میسر نہیں ہے، کیا ایم کیوایم نے مہاجروں کے حقوق کی کسی اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے؟َ۔
مصطفی کمال نے کہا کہ فروغ نسیم گزشتہ 6 سال سے سینیٹرتھے، انہوں نے 6 سال میں آپ کے لیے کون سی آواز اٹھائی، کل ایم کیوایم کے 14 ارکان بکے ہیں لیکن آج بھی پاکستان میں باکردار لوگ موجود ہیں، کل ہمارے لوگوں نے فنکشنل لیگ کو ووٹ دیا، ہم نے متحدہ کے کہنے پراپنے ایم پی ایز کا استعفی نہیں دلوایا اور ایم کیوایم کی خواتین نے کامران ٹیسوری کے غصے میں پیپلز پارٹی کوووٹ دیا۔
source..
https://dailypakistan.com.pk/04-Mar-2018/742019