لیہ(صبح پا کستان )سینٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی جماعت کی عوامی فلاح و بہبود ،میرٹ کی بالادستی کی پالیسی،شرافت کی سیاست پر اعتماد کا عملی مظہر ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہراعجازا حمد اچلانہ نے سینٹ الیکشن میں کامیابی پر ایک بیان میں کہی۔مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جس میں ترقی کے لیے منصوبے ترتیب نہ دیے گئے ہوں اور ضلع لیہ میں اربوں کی لاگت سے لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم ترقیاتی منصوبوں کااجراء عملی نمونہ ہے سینٹ الیکشن کی کامیابی 2018ء کے عام انتخا با ت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید ثابت ہوں گے۔