لیہ (صبح پا کستان )صحت کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے بنیادی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سنٹراور دیہی ڈسپنسریوں کے ذریعے سہولیات کی فراہمی کا عمل دور دراز علاقوں کے مکینوں کو یکساں طورپر طبی سہولیات فراہم کرنے کے پروگرام کی عملی کڑی ہیں اس لیے طبی عملہ اپنی خدمات اور دستیاب تمام طبی سہولیات سے مریضوں کو مستفید کرنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم کے دورہ کے موقع پرکہی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈوں میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹور ادویات اور حاضری کی بھی پڑتال کی ۔ایم ایس نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 24گھنٹے خدمات سرانجام دی جائیں اس سے نہ صرف مقامی طور پر ہی طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے گابلکہ اس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال پر بھی بوجھ نہیں پڑے گا۔