لیہ (صبح پا کستان )حکومت پنجاب نوجوانوں کو ترقی کے دھارے میں یکساں طور پر لانے کے لیے مختلف پروگرامز کے ذریعے جدید علوم سے متصف کرنے اور تندرست و توانا رکھنے کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کررہی ہے اور 14ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس میگا سٹکچرز کے منصوبے اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر سپورٹس و یوتھ افیئرجہانگیر خانزداہ نے انوریشن حب آگہی پروگرام کے سلسلہ میں غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کی صدارت صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کی۔صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کی فراہمی جدید علوم
سے متصف کرنے اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سپورٹس سرگرمیوں کا پھیلاؤ وقت کی اہم ضرورت ہے جسے پورا کرنے کے لیے حکومت پنجاب ایسے اقدامات عمل میں لارہی ہے کہ جن کا گزشتہ کئی برسوں سے تصور ہی نہیں ہے اور 17ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ ،4لاکھ جدید لیپ ٹاپ کی میرٹ پر فراہمی اور دنیا بھر سے جدید ٹیکنالوجی سے روشنائی کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بیرون ملک بجھوانا ،ای روزگار سسٹم کا اجراء ،نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی پنجاب حکومت کے روشن پاکستان کے لیے اہم اقدامات ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ بہادر لائبریری کمپلیکس بزنس ہب سے منسلک ہوکر نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگاجو پنجاب میں پہلاسنٹر جبکہ پاکستان میں بھی یوتھ کے لیے بہتر امیدوں کا پیامبر ثابت ہونے والا پہلاپراجیکٹ ہے اور لیہ کے نوجوان خوش نصیب ہیں کہ جنہیں یہ سہولت میسر آئے گی اور پنجاب حکومت ہی ہے جو نوجوانوں کے لیے نت نئے پراجیکٹس کے ذریعے انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں اور یوتھ افیئر ڈیپا رٹمنٹ کی بزنس ہب ای روزگار سکیم کے ضلع میں اجراء کو خوش آئندقرار دیا۔تقریب سے ایم پی اے نبیلہ حاکم علی ،ڈپٹی سیکرٹری یوتھ تحمینہ حبیب ،صباء شاہین ،سحرش انجم ،انعم سہیل،نزہت یاسمین،عدیل قیصر،منصور ملک نے بھی خطاب کرتے ہوئے یوتھ ہب آگہی پروگرام کی اہمیت و افادیت غیر سرکاری تنظیموں آکسفیم ،برگداور ٹائی کے تحت یوتھ کے لیے مختلف پروگرامز ،روزگارکی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب یوتھ کے مختلف پروگرامز میں نمایاں کارکردگی کے حامل نوجوانوں میں صوبائی وزراء نے سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔تقریب میں ڈرامے ،خاکے اور چھوٹی سائیکل چلانے کا مظاہر ہ کیاگیا جبکہ پنڈال میں مختلف بزنس کے سٹالز لگائے گئے تھے۔تقریب میں اے سی لیہ عابدکلیار ،ڈی ایس او سیف الرحمان ،وائس چیئرمین ضلع کونسل نور محبوب میلوانہ،صدر بار سید غضنفرعباس شاہ،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری ،مہر ریاض علی میلوانہ ،مہر ریاض اچلانہ،محمد اسلم گرواں ،جام کرم الہی ،خالد اقبال کھرل،مہر سعید احمد اچلانہ،سید عمران شاہ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ،غیرسرکاری تنظیموں کے کارکنوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔