لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت کی پھرتیاں ، دورہ لیہ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ICUفنکشنل ظاہر ، جانے پر گائنی وار ڈ میں تبدیل کر دیا۔کروڑوں کی مشینری پھر سٹور کی زینت بن گئی، خریداری کے تین سال بعد بھی مشینری کام نہ اسکی، ایم ایس نے آئی سی یو فعال ہونے میں مزید پندرہ روز کا وقت بتادیا۔ وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کے23جنوری کو لیہ کا دورہ کے موقع پر آئی سی یو وارڈ کو فعال کر کے بیڈز اور مریض لٹائے دیئے ، وزیر اعلی کے دورہ کے موقع پر انہوں محکمہ صحت نے ماموں بنایا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر آئی سی یو کو فنکشنل ظاہر کرنے کے لئے وہاں نہ صرف بیڈز لگائے بلکہ مریضوں کو بھی لٹایا۔وزیر اعلی کے جانے کے اگلے روز ہی آئی سی یو کے سامان کو سمیٹ کر سٹور کی زینت بنا دیا گیا جبکہ گائنی وارڈکو آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیاجہاں لیبر روم میں کام بھی جاری ہے،محکمہ صحت لیہ نے تین سال قبل آئی سی یو کی کروڑوں روپے کی مشینری خرید کی تھی جو عرصہ دراز سے سٹور کی زینت بنی ہوئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہسپتال آمد کے موقع پر جھاڑ پونچھ کر وارڈ میں رکھ کر فنکشنل دکھا دیا۔لیکن اگلے روز ہی اسے دوبار ہ پھر سٹور میں کباڑ ہونے کے لئے رکھ دیا گیا،رابطہ پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرمہر بشیر سمر انے بتایا کہ ابھی آئی سی یو وارڈ پر کام جار ی اور پندرہ دن کے اندر فعال کر دیا جائے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










