لیہ ( صبح پا کستان ) معیار تفتیش میں بہتری ،پولیس لائن اسکول میں ریفریشر کورسز،فنگر پرنٹ اور کرائم سین ٹریننگ ،تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جا رہا ہے ،مقدمات کی تفتیش میں فرانزک سائنس کا استعمال ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ناصر مختار راجپوت نے مختلف تھانہ جات کے تفتیشی افسران سے گفتگو کر تے ہوئے کیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کیلئے پولیس لائن سکول میں ریفریشر کورسز کا آغاز کر دیا ہے او ر اسی سلسلہ میں جاری تین روزہ فنگر پرنٹ و کرائم سین کورس اختتام پذیر ہوا جس میں مختلف تھانہ جات سے تفتیشی افسران شریک ہوئے ڈی پی او لیہ نے اس حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ معیا ری تفتیش کیلئے ضروری ہے کہ تفتیشی افسر کرائم سین پر پہنچ کر اسکو محفوظ کرنے اورثبوتوں کو اکٹھاکر نے میں مکمل مہارت رکھتے ہوں دوران کورس متعلقہ شعبہ کے ماہرین انسٹرکٹر زنے ملٹی میڈیا لیکچرز اور پریکٹیکل ٹریننگ کے ذریعے تفتیشی افسران کو کرائم سین محفوظ کرنے ،جائے وقوعہ پر موجود ملزمان کے فنگر پرنٹ اٹھانے کے حوالے سے ٹریننگ دی جو یقیناًملزمان کو ٹریس کر نے او ر انکے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا ڈی پی او نے کہا کہ ہمیں پرانے دور سے نکل کر جدید فرانزک سائنس کے ذریعے انویسٹی گیشن کے معیار کو بہتر بنا نا ہے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









