• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ پی پی پی رہنماءوں کی پریس کانفرنس ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لیہ ناکام ،دورہ کے دوران کسی بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہ ہو نا قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں ،لیہ تونسہ پل کو دریا کے بہاؤ کے مقام پر بنایا جائے،مجوزہ جگہ پر پل تعمیر کر نے سے دو یونین کونسلز کے آبادی و زمین مکمل طور پر تباہ ودریا برد اور سیم کی زد ہو جائے گی اور لیہ شہر کو سیلاب و دیگر تباہی کا شدید ترین خطرہ لاحق ہوگا ۔ ڈکٹر جاوید کنجال

webmaster by webmaster
جنوری 24, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ پی پی پی رہنماءوں کی پریس کانفرنس ،  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لیہ ناکام ،دورہ کے دوران کسی بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہ ہو نا  قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں ،لیہ تونسہ پل کو دریا کے بہاؤ کے مقام پر بنایا جائے،مجوزہ جگہ پر پل تعمیر کر نے سے  دو یونین کونسلز کے آبادی و زمین مکمل طور پر تباہ ودریا برد اور سیم کی زد  ہو جائے گی اور  لیہ شہر کو سیلاب و دیگر تباہی کا شدید ترین خطرہ لاحق ہوگا ۔ ڈکٹر جاوید کنجال

لیہ(صبح پا کستان )ضلعی جنرل سکیرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لیہ ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ،دورہ کے دوران کسی بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہ کروانا قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں،وزیر اعلٰی پنجاب کی تقریر میں ادا کئے جانے والے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دورہ لیہ کے تمام اخراجات میاں شہبازشریف کی ذاتی جیب سے وصول کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ لیہ تونسہ پل کو دریا کے بہاؤ کے مقام پر بنایا جائے،جس جگہ پل بنانے کی پلاننگ کی گئی ہے اس جگہ پل بنانے سے لیہ کی دو یونین کونسلز کے آبادی و زمین مکمل طور پر تباہ ودریا برد اور سیم کی زد میں آجائے گی،موجودہ جگہ پر پل بنانے سے لیہ شہر کو سیلاب و دیگر تباہی کا شدید ترین خطرہ لاحق ہو جائے گا،وزیر اعلیٰ کے دورہ لیہ کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے کہا کہ لیہ میں چلڈرن وارڈ،چند لاکھ روپے مالیت کی سی ٹی سکین مشین،دس یا بارہ ایمبولینس دینے اور افتتاح کرنے کے علاوہ کیا ہوا،یونیورسٹی کا اعلان،ہیڈ ریگولیٹری و دیگر اعلانات صرف اعلانات کی حد تک ہیں،جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان کی کل مالیت وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران اور لاہور سے لیہ آنے کے اخراجات کئی گنا زیادہ ہیں جو اس قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے،کرپشن پر آگ بگولا ہونے والے وزیر اعلیٰ کو رکھ خیرے والا کی ہزاروں ایکڑ اراضی رشتہ دار کو 99سالہ لیز پر دینا کرپشن کے زمرے میں نہیں آتا،شوگر ملز مالکان جو کہ میاں صاحب کے رشتہ دار ہیں ان کی طرف سے کسانوں کا استحصال ہونا اس حکومت کے کھاتے میں کرپشن کی صورت درج نہیں ہوتا،لیہ کی 48فیصد عوام جوکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں ان کے علاج معالجہ کیلئے کوئی مناسب اعلان نہ کرنا گذ گورنس کی اعلٰی ترین مثال ہے،دریائی کٹاؤ کے متاثرین کی بحالی کیلئے کسی قسم کا اعلان نہ ہونا،ایم ایم روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان نہ ہونا ضلع بھر کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم روڈ جو کہ قاتل روڈ کی حیثیت بن چکی ہے کو دو رویہ کرنے کا فوری اعلان کیا جائے،لیہ تونسہ پل بنانے کی جگہ کو تبدیل کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا ،جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ کا درجہ دیا جائے،اس موقع پر ملک عاشق حسین کھوکھر سینئر نائبصدر،رانا غلام عباس نائب صدر،رانا امتیاز ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری،ملک یونس کنجال چیئرمین یونین کونسل سمرا نشیب،چوہدری ناصر گجر ریکارڈ سیکرٹری سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

Tags: layyah newss
Previous Post

شب و روز زندگی قسط 33 ، تحریر : انجم صحرائی

Next Post

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، یکطرفہ حملے د ہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک امریکاتعاون کیلیے نقصان دہ ہیں:ترجمان دفتر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ(صبح پا کستان )ضلعی جنرل سکیرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لیہ ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ،دورہ کے دوران کسی بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہ کروانا قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں،وزیر اعلٰی پنجاب کی تقریر میں ادا کئے جانے والے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دورہ لیہ کے تمام اخراجات میاں شہبازشریف کی ذاتی جیب سے وصول کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ لیہ تونسہ پل کو دریا کے بہاؤ کے مقام پر بنایا جائے،جس جگہ پل بنانے کی پلاننگ کی گئی ہے اس جگہ پل بنانے سے لیہ کی دو یونین کونسلز کے آبادی و زمین مکمل طور پر تباہ ودریا برد اور سیم کی زد میں آجائے گی،موجودہ جگہ پر پل بنانے سے لیہ شہر کو سیلاب و دیگر تباہی کا شدید ترین خطرہ لاحق ہو جائے گا،وزیر اعلیٰ کے دورہ لیہ کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے کہا کہ لیہ میں چلڈرن وارڈ،چند لاکھ روپے مالیت کی سی ٹی سکین مشین،دس یا بارہ ایمبولینس دینے اور افتتاح کرنے کے علاوہ کیا ہوا،یونیورسٹی کا اعلان،ہیڈ ریگولیٹری و دیگر اعلانات صرف اعلانات کی حد تک ہیں،جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان کی کل مالیت وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران اور لاہور سے لیہ آنے کے اخراجات کئی گنا زیادہ ہیں جو اس قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے،کرپشن پر آگ بگولا ہونے والے وزیر اعلیٰ کو رکھ خیرے والا کی ہزاروں ایکڑ اراضی رشتہ دار کو 99سالہ لیز پر دینا کرپشن کے زمرے میں نہیں آتا،شوگر ملز مالکان جو کہ میاں صاحب کے رشتہ دار ہیں ان کی طرف سے کسانوں کا استحصال ہونا اس حکومت کے کھاتے میں کرپشن کی صورت درج نہیں ہوتا،لیہ کی 48فیصد عوام جوکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں ان کے علاج معالجہ کیلئے کوئی مناسب اعلان نہ کرنا گذ گورنس کی اعلٰی ترین مثال ہے،دریائی کٹاؤ کے متاثرین کی بحالی کیلئے کسی قسم کا اعلان نہ ہونا،ایم ایم روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان نہ ہونا ضلع بھر کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم روڈ جو کہ قاتل روڈ کی حیثیت بن چکی ہے کو دو رویہ کرنے کا فوری اعلان کیا جائے،لیہ تونسہ پل بنانے کی جگہ کو تبدیل کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا ،جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ کا درجہ دیا جائے،اس موقع پر ملک عاشق حسین کھوکھر سینئر نائبصدر،رانا غلام عباس نائب صدر،رانا امتیاز ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری،ملک یونس کنجال چیئرمین یونین کونسل سمرا نشیب،چوہدری ناصر گجر ریکارڈ سیکرٹری سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.