اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کا کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یکطرفہ حملے د ہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک امریکہ تعاون کیلیے نقصان دہ ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پرقابل عمل کارروائی کیلیے انٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت پرزوردےرہے ہیں،انٹیلی جنس شیئرنگ سے فورسزاپنے علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتی ہیں۔ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،افغان مہاجرین کی موجودگی دہشتگردوں کوگھل مل جانے میں مدددیتی ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کی جلد واپسی پر زور دیتا آرہا ہے۔خیال رہے امریکہ نے اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
source..
https://dailypakistan.com.pk/24-Jan-2018/719226
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










