لیہ( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں وزیر اعلی پنجاب کا دورہ ،ضلعی پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل ،دیگر اضلا ع سے بھی نفری طلب ،ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر پکٹس قائم ،گشت کا خصوصی پلان تشکیل ، ٹریفک کا متبادل روٹ مختص ، 1840 پولیس افسران واہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض ، سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینات ، امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا ،شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے اس حوا لے سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ وی وی آئی پی کے ضلع ہذا میں دورہ پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ امن وامان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع سے بھی نفری طلب کر لی گئی ہے اور 1840پولیس افسران و اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کر دی گئی ہے جبکہ دیگر محکمہ جات کے 175اہلکاران بھی تعینات کر دیے گئے ہیں گشت کو خصوصی پلان تشکیل دے کر 32موبائل ٹیمیں مامور کر دی گئی ہیں ایلیٹ کمانڈوز کے دستے بھی گشت پر تعینات کر دیے گئے ہیں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل روٹ مختص کر دیا گیا ہے جبکہ 212ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینا ت کر دیے گئے ہیں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 12مقامات پر پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں ڈی پی اونے کہاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سفید پا چات میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جلسہ گاہ میں واک تھرو گیٹ نصب کر دیے گئے ہیں