لیہ(صبح پا کستان )سینئر قانون دان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ سردار ارشد اسلم خان سہیڑ ایڈووکیٹ نے سابق صدر تحصیل بار ،چیئرمین بیت المال زاہد عزیز گجر پر قاتلانہ حملہ کی پر زور انداز میں مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت سے قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ زاہد عزیز گجر ایڈووکیٹ کروڑ بار کا سرمایہ ہیں اس وقت وہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں اللہ پاک ان کو جلد صحت کاملہ سے نوازے،وہ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں ان پر قاتلانہ حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان کے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









