لیہ (صبح پا کستان )پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان و پرنسپلز کی ٹریننگ کے لیے غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز کے عہدے داران سمیت کثیر تعداد میں سربراہان و پرنسپلز نے شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تنظیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہیں،صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا ۔یہ بات پرنسپل مہر شفیق تھندنے کہی ۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان و پرنسپلز کو تنظیم پبلیکشنز کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں تنظیم کے کنٹری ہیڈ ماسٹر ٹرینر مجیب الرحمن ترین نے ٹریننگ دی ۔ ٹریننگ میں ضلع لیہ کے پرائیویٹ تعلیم اداروں کے سربراہان و پرنسپلز نے شرکت کی ۔ ٹریننگ ورکشاپ میں ملک گلزار سہارن ، ملک بلال احمد ، ایاز النبی قریشی ، ملک اسلم ، میاں ریاض ، اظہر بھٹی ، خالد میرانی ، ضمیرجوتہ، نوید احمد ، عبداللہ نظامی ودیگر موجود تھے۔