چوک اعظم( صبح پا کستان )میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔6نشستوں پر 6فروری کو الیکشن ہو گا ۔درخواستیں وصول کرنے کی آج آخری تاریخ ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی چوک اعظم میں عدلیہ کے فیصلے پر مخصوص نشستوں کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا گیا تھا ۔جس پر نئے الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخاب کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے 6فروری کو الیکشن ہونا قرارد یا ہے ۔چیئرمین ملک ریاض گرواں کے مطابق آج 12 جنوی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔15اور 16جنوری کو درخواستوں کی جانچ پڑتا ل ہو گی ۔جبکہ 6فروری کو الیکشن منعقد ہو گا ۔واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی کی 6مخصوص 3خواتین ،ایک لیبر ،ایک یوتھ اور ایک اقلیت کی نشست پر الیکشن ہو گا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








