لیہ(صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ پبلک سکو ل لیہ سے طا لب علمو ں کو جد ید اور معیا ری تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے ثمر ات ہیں کہ آٹھو یں کلاس سے دہم تک 98فیصد سے 100فیصد نتا ئج حاصل ہو رہے ہیں اور چیئر مین ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہدایا ت پر او لیول کلاسز کے اجراء سے والدین کو ڈی پی ایس میں ہی اعلیٰ تعلیم کے حصول کی سہو لت میسر آ سکے گی یہ با ت پر نسپل ڈی پی ایس بوائز ونگ غلام عباس بخاری نے ادارے کی کا ر کر دگی کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی ۔ غلام عبا س بخاری نے بتا یا کہ سکو ل میں تدریسی شعبہ ،کھیلوں کے فروغ ، ادبی سرگر میو ں کے ما ہر اساتذہ پر مشتمل ٹیم سر گر م عمل ہے جس کا عملی ثمر سکو ل کے بہتر نتا ئج اور والد ین کا بھر پور اعتماد ہے ۔ جد ید سسٹم کے ذریعے والدین کو طا لب علمو ں کی تدریسی کا رکر دگی سے آگا ہی کے لئے آن لا ئن سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے تا کہ والدین بھی اونر شپ لیتے ہو ئے بچوں کی بہتر تعلیمی کا ر کردگی کو جانچتے ہو ئے بہتر بنا سکیں ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ چیئر مین کمیٹی و ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہد ایا ت کی روشنی میں سکو ل میں او لیول تک کی تعلیم کے لئے پیپر ورک مکمل کیا جا رہا ہے اور جلد ہی سلیبس کے مطا بق کلاسز کا اجراء کر دیا جا ئے گا جو یقیناًضلع لیہ میں ایک تعلیمی سہو لیا ت کے لئے بہتر اضا فہ ہو گا ۔