ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ بیواؤں میں مفت مویشیوں کی تقسیم غربت کے خاتمہ اور خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا انقلابی قدم ہے جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مستفید خاندانوں سے دعائیں ملتی رہیں گی . انہوں نے ان خیالات کااظہار محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام تحصیل ڈیرہ غازیخان کی دیہی 290بیواؤں میں اعلی نسل کی بھینس اور گائے مفت تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے وسائل سے محروم افراد کے معاشی مسائل کم ہوں گے . رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے قانون سازی کے ذریعے وراثتی جائیداد کی خودبخود منتقلی کو یقینی بنالیا ہے . محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازیخان میں دوسرے مرحلے کے تحت پانچ کروڑ روپے کے 420مویشی مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرنا چا ہیئے تقریب سے ڈائریکٹر ز لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد ، ڈاکٹر اشرف انجم ، ایڈؓیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا. تقریب میں منتخب بلدیاتی نمائندے شاہد بغلانی ، طارق جسکانی ، احمد نواز ، محمد حسین ، حاجی شریف اور لائیو سٹاک کے دیگر افسران موجود تھے . تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے بیواؤں نے اپنے مویشیوں کا انتخاب کیا. نذیراں بی بی ، بیبل مائی ، بھراواں مائی ، شفو مائی ،حسینہ بی بی سمیت تحصیل کی 290بیواؤں میں مویشی تقسیم کیے گئے