• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازی خان۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فرض ہے۔سرور کائنات کی محبت مومن کا سرمایہ ہے۔ کسی مومن کا دل اس سے خالی نہیں ہوسکتا ، مسلمان قومیں اور مسلم حکمران اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ پروفیسر سنیٹر ساجد میر

webmaster by webmaster
نومبر 15, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازی خان۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فرض ہے۔سرور کائنات کی محبت مومن کا سرمایہ ہے۔ کسی مومن کا دل اس سے خالی نہیں ہوسکتا ، مسلمان قومیں اور مسلم حکمران اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ پروفیسر سنیٹر ساجد میر

ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام بیداری ملت ختم نبوتﷺ ڈویژنل کانفرنس جامعہ القری مرکز المودہ الخیری شاکر ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالستار حامد نے کی کانفرنس سے ناظم اعلیٰ مرکزی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم وفاقی وزیر مواصلات، مولانا محمد نعیم بٹ، مولانا رانا شفیق خان پسروری، مولانا محمد یونس آزاد امیر صوبہ پنجاب مولانا عبدالستار حامد اور ناظم اعلیٰ میاں محمود طارق ، شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری، مولانا سید سبطین شاہ، مولانا یٰسین بلوچ و دیگر علمائے کرام کے علاوہ قرأت پاکستان کے عظیم قراء عبدالسلام عزیزی صاحب، پروفیسر سنیٹر ساجد میر نے کہا مسلمان قومیں اور مسلم حکمران اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فرض ہے۔ قادیانی فتنہ انگریزوں نے پھیلایا۔ انگریزوں ہی نے نبی کی نبوتﷺ کو تبدیل کرنے کیلئے مرزا قادیانی کو پیدا کیا۔ آج تک ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے آقا محمد رسول اللہﷺ کے مقابلے میں آئمہ کو اپنا راہنما بنانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔۔ ختم نبوتﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں۔ ہمارے اکابرین نے ختم نبوت پر مناظرے اور مباہلے کیے اور کتب تصنیف کیں۔ اہلحدیث کے بڑے بڑے سرخیل مولانا نذیر حسین محدث، مولانا محمد حسین بٹالوی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا میر ابراہیم سیالکوٹی، حضرت مولانا علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید نے بیش بہا کتب قادیانیوں کے خلاف لکھیں۔ اتباع رسولؐ کے بغیر محبت کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ امام اعظم محمد رسول اللہﷺ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو شرک کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کیا۔ اسوہ رسولؐ کو دین کامل کی اساس صرف اہل حدیث ہی سمجھتے ہیں۔ اسلام اقوام عالم کے تمام مذاہب کے بانیان کا احترام کا درس دیتا ہے۔ سرور کائنات کی محبت مومن کا سرمایہ ہے۔ کسی مومن کا دل اس سے خالی نہیں ہوسکتا کیونکہ یہی محبت معبود حقیقی کی قربت کا واحد ذریعہ ہے۔ تمام اختلافات کا حل اللہ اور اس کے سولﷺ کے تلاش کرنے میں ہے۔ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کا مذاق اڑانے والے مسلمانوں شرک کی دلدل میں دھکیلنے والے انہیں خدا کا خوف کرنا چاہیے۔ مسائل سے نجات کیلئے قرآن و حدیث کی طرف لوٹنا ہوگا۔ کرپشن کرپن کی کہانیاں جو ہم سنتے ہیں ، مہنگائی اور پریشانیاں معاشرتی خرابیاں، معشیت کی خرابی اسلامی نظام کے قیام سے برائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ دشمن قوتیں دینی جماعتوں کے انتشار کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ آخر میں امت مسلمہ کیلئے دعا کی گئی اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی دعا کی گئی۔ اس موقعہ پر مولانا محمد یٰسین راہی، مولانا نذیر احمد مدنی، حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ، مولانا خالد محمود اظہر ، مولانا یٰسین حیدر، قاری عبدالجبار، اکرم شہزاد، عبدالرحمن سلفی، محمد ابراہیم سلفی، ڈاکٹر عبدالکریم ندیم ، حاجی محمد لطیف سپل ، میئر شاہد حمید چانڈیہ ، چیئرمین ذوالقرنین لاشاری، چیئرمین ابصار احمد لودھی، چیئرمین اللہ ڈتہ بھمبھانی، چیئرمین حاجی خدا بخش کھوسہ و دیگر نے شرکت کی۔

Tags: dgkhan news
Previous Post

لیہ ۔معذور افرادکو فراہمی روزگا ر کے لیے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کیبارے جا ئزہ اجلاس ، ضلع میں 63سپیشل پرسن مختلف اداروں میں کام کررہے ہیں جبکہ 42نئی سیٹیں پُر کرنے کے لیے درخواستوں کی وصولی کے عمل کے بعد پراسس کیا جارہا ہے۔ ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھار ا

Next Post

جج سزا نہیں دے گا بلکہ سزا دلوائی جا رہی ہے: نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام بیداری ملت ختم نبوتﷺ ڈویژنل کانفرنس جامعہ القری مرکز المودہ الخیری شاکر ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالستار حامد نے کی کانفرنس سے ناظم اعلیٰ مرکزی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم وفاقی وزیر مواصلات، مولانا محمد نعیم بٹ، مولانا رانا شفیق خان پسروری، مولانا محمد یونس آزاد امیر صوبہ پنجاب مولانا عبدالستار حامد اور ناظم اعلیٰ میاں محمود طارق ، شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری، مولانا سید سبطین شاہ، مولانا یٰسین بلوچ و دیگر علمائے کرام کے علاوہ قرأت پاکستان کے عظیم قراء عبدالسلام عزیزی صاحب، پروفیسر سنیٹر ساجد میر نے کہا مسلمان قومیں اور مسلم حکمران اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فرض ہے۔ قادیانی فتنہ انگریزوں نے پھیلایا۔ انگریزوں ہی نے نبی کی نبوتﷺ کو تبدیل کرنے کیلئے مرزا قادیانی کو پیدا کیا۔ آج تک ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے آقا محمد رسول اللہﷺ کے مقابلے میں آئمہ کو اپنا راہنما بنانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔۔ ختم نبوتﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں۔ ہمارے اکابرین نے ختم نبوت پر مناظرے اور مباہلے کیے اور کتب تصنیف کیں۔ اہلحدیث کے بڑے بڑے سرخیل مولانا نذیر حسین محدث، مولانا محمد حسین بٹالوی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا میر ابراہیم سیالکوٹی، حضرت مولانا علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید نے بیش بہا کتب قادیانیوں کے خلاف لکھیں۔ اتباع رسولؐ کے بغیر محبت کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ امام اعظم محمد رسول اللہﷺ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو شرک کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کیا۔ اسوہ رسولؐ کو دین کامل کی اساس صرف اہل حدیث ہی سمجھتے ہیں۔ اسلام اقوام عالم کے تمام مذاہب کے بانیان کا احترام کا درس دیتا ہے۔ سرور کائنات کی محبت مومن کا سرمایہ ہے۔ کسی مومن کا دل اس سے خالی نہیں ہوسکتا کیونکہ یہی محبت معبود حقیقی کی قربت کا واحد ذریعہ ہے۔ تمام اختلافات کا حل اللہ اور اس کے سولﷺ کے تلاش کرنے میں ہے۔ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کا مذاق اڑانے والے مسلمانوں شرک کی دلدل میں دھکیلنے والے انہیں خدا کا خوف کرنا چاہیے۔ مسائل سے نجات کیلئے قرآن و حدیث کی طرف لوٹنا ہوگا۔ کرپشن کرپن کی کہانیاں جو ہم سنتے ہیں ، مہنگائی اور پریشانیاں معاشرتی خرابیاں، معشیت کی خرابی اسلامی نظام کے قیام سے برائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ دشمن قوتیں دینی جماعتوں کے انتشار کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ آخر میں امت مسلمہ کیلئے دعا کی گئی اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی دعا کی گئی۔ اس موقعہ پر مولانا محمد یٰسین راہی، مولانا نذیر احمد مدنی، حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ، مولانا خالد محمود اظہر ، مولانا یٰسین حیدر، قاری عبدالجبار، اکرم شہزاد، عبدالرحمن سلفی، محمد ابراہیم سلفی، ڈاکٹر عبدالکریم ندیم ، حاجی محمد لطیف سپل ، میئر شاہد حمید چانڈیہ ، چیئرمین ذوالقرنین لاشاری، چیئرمین ابصار احمد لودھی، چیئرمین اللہ ڈتہ بھمبھانی، چیئرمین حاجی خدا بخش کھوسہ و دیگر نے شرکت کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.