کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمدسعید کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم پاکستان بنانے میں ہمارا کوئی کردار نہیںاگر ان کی تشکیل رینجرز ہیڈکواٹرمیں ہوئی ہوتی تو آج ان پر مقدمات نہ ہوتے، 22 اگست کومیڈیاپرحملے کے بعدتمام افرادکوگرفتارکیا ان پر کیسز بنائے گئے جو آج تک چل رہ ہیں ،جس میں ہم اپنا پورا ان پٹ دے رہے ہیں ،اگر کسی سے کوئی نرمی والا معاملہ ہوتا تو ہم کیسز کی پیروی ہی نہیں کرتے،دس دن قبل بھی فاروق ستار اور عامرخان اپنے کیسز کی عدالتی کارروائی میں عدالت گئے تھے۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمدسعید کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کافیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیاتھا ، کراچی میں روزانہ 8ٹارگٹ کلنگ اور2اغوابرائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، کراچی میں روزانہ 8کروڑسے 10کروڑروپے بھتہ لیاجاتاتھا،لیکن اب شہر کے حالات یکسر تبدیل ہیں۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Nov-2017/677472
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









