لیہ(صبح پا کستان)بزم عارش کے زیراہتمام معروف ادبی شخصیت اور ریڈیو ایف ایم89 لیہ کے سینئر پروڈیوسرمحمد سلیم اختر جونی کی ادب و ثقافت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکے ساتھ تقریب مشاعرہ کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر گل عباس ،سید افتخار حسین گیلانی ،میاں شمشاد حسین سرائی، عباس صادر، حاجی یسین بھٹی، مخمور قلندری اور سید ماجد علی شاہ شامل تھے۔جبکہ تقریب کے مہمان اعزاز محمد سلیم اختر جونی تھے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول سے ہوا۔تقریب میں سلیم اخترجو نی کی علمی،ادبی اور ثقافتی خدمات کا اعتراف میں ڈاکٹر گل عباس، صبغت اللہ بزمی اور سید افتخار حسیں گیلانی نے مقالہ جات پڑھے۔بعدازاں تقریب میں فرخ عدیل ،اقبال شیخ،حنیف عاجز،مجاہدحسین مجو،محمد حنیف ،خادم کھوکھر، یاسین سیہڑ، فرخ عدیل،عارش گیلانی،جمعہ خان عاصی،شمشادسرائی،تنویر نجف،منظوربھٹہ جبکہ مظفر گڑھ وڈیرہ اسماعیل خان سے عباس صادر اور مخمور قلندری نے اپنا شاعرانہ کلام پیش کیا۔تقریب کے آخر میں میں بزم عارش کی جانب سے سلیم اختر جونی کو اعزازی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا