لیہ ( صبح پا کستان ) ڈی پی او لیہ محکمہ پولیس میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ،تفتیشی مراحل میں ہونے والے اخراجات کیلئے انویسٹی گیشن فنڈ کا اجراء ،لاکھوں روپے کے کراس چیک تفتیشی افسران میں تقسیم،شہریوں کی ریفریشمنٹ کیلئے محرران کو بھی فنڈ جاری ،تمام افسران واہلکاران محکمہ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نیک نیتی سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء محکمہ پولیس میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہیں اور اس ضمن میں بھر پور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس آفیشلز کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے انکی بھر پور ویلفیئر جبکہ تفتیش کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے متعدد انقلابی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اب ضلع بھر کے تھانہ جات پر تعینات تفتیشی افسران کو دوران تفتیش ہونے والے اخراجات کی مد میں رقوم کے کراس چیک دیے گئے جب کہ تھانہ پر آنے والے شہریوں کی ریفریشمنٹ کیلئے محرر کو بھی فنڈ جاری کیا گیا ڈی پی او نے 04لاکھ 91ہزار552روپے کے کراس چیک تفتیشی افسران ومحرر ان میں تقسیم کیے ڈی پی او نے اس موقع پر تفتیشی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران کے تمام اخراجات سرکاری فنڈ سے دیے جارہے ہیں جبکہ بیرون اضلاع ریڈ کے سلسلہ میں پیٹرول ،ڈیزل بھی فراہم کیا جارہا ہے لہذاتمام تفتیشی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نیک نیتی سے سر انجام دیں ڈی پی او نے محرر ان تھانہ جات کو کہا کہ آنے والے شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ بر تاؤ کرتے ہوئے موسم کے مطابق تواضع کی جائے تمام آفیشلز اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیں اور محکمہ کے وقار پر کسی قسم کا حرف نہ آنے دیں