چوک اعظم (صبح پا کستان)جنرل بس اسٹینڈ کا بجلی میٹر عدم ادائیگی کی وجہ سے اتار لیا گیا واش میں پانی کی عدم دستیابی مسافر پریشان رات کو تاریکی کا راج عوامی سماجی کاروباری حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کا بجلی میٹر عدم ادائیگی کی وجہ سے اتار لیا گیا واش میں پانی کی عدم دستیابی مسافر پریشان استنجا اور وضو کے لئے پانی میسر نہ ہے دریں اثنا رات کو تاریکی کا راج ہوتا ہے جسکی بنا پر متعدد چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے