لیہ(صبح پا کستان )لین دین کے کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے پر شہری اکاؤنٹ آفس کے ملازم کے خلاف انٹی کرپشن پہنچ گیا ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے فریقین کو تحقیق و تفتیش کیلئے آج طلب کرلیا ،لیہ کے شہری محمد جہانگیر نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں اکاؤنٹ آفس کے ملازم فیضان الرحمن پر کروڑوں روپے خرد برد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیضان الرحمن نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سکیموں کے مشترکہ کاروبار کیلئے 33لاکھ 90ہزار روپے نقد و بذریعہ بنک وصول کئے پراپرٹی کی خرید وفروخت سے ہونے والے 61لاکھ روپے منافع و نقد لی جانے والے اصل رقم کو خرد برد کرگیا ہے جس کے لین دین کے حساب کو فہمید کرنے کیلئے مختلف پنچائتی فیصلے بھی ہوئے لیکن فیضان الرحمن پنچایت میں کئے گئے فیصلوں سے بھی مکر گیا اور رقم خرد برد کرگیا شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ آفس کے ایک کلرک کے پاس موجود سرمایہ کی انکوائری کی جائے اور میری خرد برد کی گئی رقم کی واپسی کرائی جائے ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ریجن نے دی گئی درخواست پر انکوائری کیلئے دونوں فریقین کو آج دفتر میں طلب کرلیا۔