تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کو ئی سمجھو تا نہیں ہو گا ۔ تنویر یزداں اسسٹنٹ کمشنر
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) گزشتہ روز پروفیسر حافظ محمد اسحاق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزلیہ، تنویر یزداں خان اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن اور پرنسپل ڈگری کالج کروڑ محمد فاروق حیات خان اور پرنسپل ڈگری کالج برائے خواتین کے ہمراہ ڈگری کالجز کروڑ کی سیکورٹی چیک کی اور انھیں طلباء کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی تلقین کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1ملک ذکاء اللہ کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول میں جماعت ہشتم کے لئے امتحانات کے لئے قائم امتحانی سنٹروں کا معائینہ کیا سکول کا سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے امتحانی کمرہ جات کا بھی مکمل جائزہ لیا اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فروی سکول کھلنے کے ساتھ ہی جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات بھی شروع ہوچکے ہیں ڈی سی او لیہ اور پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر تمام طلباء اور طالبات کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں کام کیا ہے اور انھوں نے کہا اے گریڈ کے تمام سکولوں میں سیکورٹی کیمرہ نصف کر دیئے گئے ہیں اور روز انہ کی بیاد پر ان کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظی تدابیر بھی کئےجا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ شہر بھر تمام سکولوں کی سکورٹی انتظامات بہتر کیئے گئے ہیں اور جگہ جگہ خفیہ کیمرہ بھی لگا دیئے گئے
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کرور لعل عیسن