ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی،ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا،،تفصیلات کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی،نامزد ملزم مفتی عبدالقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چودھری امیرنے کی، عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مفتی عبدالقوی کی درخواست خارج کر دی اور ملزم کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیاجبکہ مفتی عبدالقوی فیصلہ سنانے سے قبل عدالت سے باہر نکل گئے اور فرار ہو گئے،ملزم نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا،پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔
جبکہ قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی سے مطمئن ہیں، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ مجھے منظور ہو گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ملتان کچہری سے فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پنجاب ہائی وے پولیس کی مدد سے جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر گرفتار کیا گیا۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/multan/18-Oct-2017/661779