لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں چھوٹے جانوروں کی پی پی آر کارپٹ ویکسین مہم کے زریعے کانٹا و دیگر متعدی بیماریوں سے چھوٹے جانوروں کو محفوظ بنا کر کاشت کاروں کو ان کے گھر وں تک محکمہ کی خدمات پہچانا متعلقہ ٹیموں کی ذمہ داری ہے ،یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد طارق نے نشیبی علاقوں کے مواضعات جکھڑ کچہ ،جکھڑپکاکے معائنہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پر نشیبی علاقو ں میں کارپٹ ویکسین مہم کی نگرانی پر مامور اسسٹنٹ ڈیزیزانسویٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر محمد طارق گدارا ،ڈاکٹر محمد کاشف ،ڈاکٹر محمد شعیب رمضان ،ڈاکٹر محمد کاشف محبوب بھی ہمراہ تھے۔جنہوں نے نشیبی علاقوں میں ویکسین کرنے کے اہداف اور ان حصول کے بارے میں آگاہ کیااور ٹیم نے جانوروں کے خون اور گوبر کے سیمپل بھی حاصل کیے۔اس موقع پر مختلف گاوں میں ڈاکٹر محمد طارق نے ویکسی نیشن مہم کے بارے میں کاشت کاروں سے آگہی حاصل کی۔جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









