لیہ (صبح پا کستان)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے ۔ آئین میں اسلامی شقوں کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ختم نبوت کی شق کو حلف نامے سے نکالنے کے کرداروں کی تحقیقات ہونی چاہئے یہ مطالبہ چیئرمین نور بزنس گروپ محمد یاسر نے کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو اشخاص اس مذموم حرکت کے مرتکب پائے جائیں آئین اور قانون کے مطابق ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









