لیہ(صبح پا کستان)محکمہ زراعت لیہ کی جعلی ادویات کے خلاف کارروائی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن اعجازاحمد قیصرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 138ٹی ڈی اے میں چھاپہ مار کر معروف ملٹی نیشنل کمپنی سینجٹیالمٹیڈ پاکستان کے نام سے تیار کی گئی جعلی زرعی ادویات کی بڑی تعداد میں بوتلیں برآمد کر کے قبضے میں لیے لیں۔ملزم کے خلاف ایگری کلچر ل سائیڈز آرڈینیس دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن نے کہاکہ فصل کو متعدی بیماریوں سے بچانے اور بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے کاشت کار زرعی ادویات خریدتے ہوئے ٹریڈ مارک چیک کریں اور صرف مجاز ڈیلرز سے ادویات کی خریداری کریں۔