چوک اعظم (صبح پا کستان)چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ منتخب عوامی نمائندے ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں چوک اعظم کو آئندہ قومی الیکشن سے قبل ہی تحصیل کا درجہ دیا جائے چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ نہ دیا گیا تو پر امن احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی محمد عمر شاکر صدر شہری اتحاد چوک اعظم کی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو تفصیل کے مطابق محمد عمر شاکر صدر شہری اتحاد چوک اعظم نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحمت آباد سے قاضی آباد تک یونین کونسل مرہان یونین کونسل گولہ اڈہ یونین کونسل یونین کونسل چوک اعظم رورل میونسپل کمیٹی چوک اعظم یونین کونسل جمال چھپری یونین کونسل تین سو انتالیس اور یونین کونسل تین سو چھ پر مشتمل رقبہ کو چوک اعظم تحصیل کا درجہ دیا جائے اس ضمن میں ان یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی سے قرار دادیں منظور کروائی جا رہی ہیں کہ چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دیکر انہیں اس میں شامل کیا جائے چوک اعظم کو تحصیل کادرجہ دینے کا اہلیان چوک اعظم و گردونواح کا دیرینہ عوامی مطالبہ منتخب عوامی نمائندے اور ریاستی ادارے ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں انہوں نے مزید کہا کہ چوک اعظم کو آئندہ قومی الیکشن سے قبل ہی تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ چوک اعظم کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ نہ دیا گیا توضلعی اور صوبائی سطح پر پر امن اجتجاجی تحریک شروع کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ چوک اعظم کے وسائل لوٹنے والے عناصر چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کے عوامی مطالبہ کو تسلیم نہیں کر رہے چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ نہ ملنے کے سبب چوک اعظم کے مسائل سنگین صورت احوال اختیار کر چکے ہیں۔